ETV Bharat / state

Avalanche Hits Gulmarg گلمرگ میں برفانی تودہ گر آنے سے دو سیاحوں کی موت

سیاحتی مقام گلمرگ میں برفانی تودہ گر آیا جس کے نتیجے میں دو سیاحوں کی موت واقع ہو گئی۔Gulmarg Avalanche Two Tourists Killed

گلمرگ میں برفانی تودہ گر آنے سے دو سیاحوں کی موت

author img

By

Published : Feb 1, 2023, 2:40 PM IST

Updated : Feb 1, 2023, 7:56 PM IST

گلمرگ میں برفانی تودہ گرنے سے دو افراد ہلاک

بارہمولہ: وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام اور اسکی ریزورٹ گلمرگ میں برفانی تودہ گر آنے کے بعد حکام نے فوری طور بچاؤ کارروائی شروع کر دی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اسکی ریزارٹ گلمرگ میں ’’افروٹ چوٹی‘‘ پر اچانک برف کا تودہ گرآیا جس میں نصف درجن کے قریب سیاح پھنس گئے۔ جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران 19بین الاقوامی سیاحوں اور دو مقامی گائیڈز کو ریسکیو کر لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ برفبانی تودے کی اطلاع موصول ہوتے ہی جموں و کشمیر پولیس اور ٹورزم محکمہ کی جانب سے فوری طور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس میں دو سیاحوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ 19سیاحوں اور دو مقامی گائیڈز کو زندہ بازیاب کر لیا گیا۔ فوت ہوئے اور ریسکیو کیے جانے والے سبھی بین الاقوامی سیاح ہیں۔ پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کے لیے سیاحوں کی لاشیں اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں بھی برفانی تودہ کی زد میں آکر دو غیر مقامی مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔ حکام کی جانب سے برفانی تودوں کی وارننگ جاری کرکے مقامی باشندوں، سیاحوں کو ہوشیار رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Avalanche in Ganderbal Sarbal سرہبل سونمرگ میں برفانی تودہ گرا، کمپنی ورکشاپ کا کچھ حصہ برف میں دب گیا

Last Updated : Feb 1, 2023, 7:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.