ETV Bharat / state

Northern Command chief visits LoC شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی کا دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا - اوڑی میں دو عسکریت پسند ہلاک

فوجی کمانڈر نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔

armys-northern-command-chief-visits-loc-in-uri-reviews-security-situation
شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی کا دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 9:00 PM IST

سرینگر: فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے جمعرات کے روز رام پورہ اوڑی میں لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔معلوم ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے اوڑی میں اگلی چوکیوں کے دورے کے دوران فوج کی تیاریوں کا بچشم جائزہ لیا۔

سرینگر میں مقیم دفاعی ترجمان نے بتایا کہ شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے جمعرات کے روز رام پور اوڑی میں لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کے سینیئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔سرحد پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کے دوران شمالی کمان کے کمانڈر نے کہا کہ سخت ترین موسمی صورتحال اور دیگر چیلنجوں کے باوجود فوجی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔

فوجی کمانڈر نے سرحد پر تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اوڑی میں گزشتہ دنوں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دراندازی کے دوران تین عکسریت پسندوں کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے کام کاج کو سراہا۔

مزید پڑھیں: GOC 15 Corps visits LoC in Uri کور کمانڈر نے ایل او سی کا دورہ کیا، فوجی تیاریوں کا لیا جائزہ

ناردرن کمانڈر کو اس موقع پر سینیئر آفیسران نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر تعینات افواج کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے جبکہ دراندازی مخالف گرڈ کو بھی مضبوط کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی کو فوج کے سینیئر آفیسران نے سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ موصوف فوجی کمانڈر نے اوڑی کے دورے کے دوران فوج کے سینئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی اور لائن آف کنٹرول پر قائم مستحکم دراندازی مخالف گرڈ کی سراہنا کی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.