ETV Bharat / state

Anti Drug Rally سوپور میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور اس کے نقصانات سے متعلق بیداری کو عام کرنے کی غرض سے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں منشیات مخالف بائیک و پیدل ریلیز کا اہتمام کیا گیا۔

سوپور میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام
سوپور میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 7:19 PM IST

سوپور میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں منشیات مخالف بایک اور پیدل ریلیز کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ منشیات مخالف ریلیز میں مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبہ سمیت، پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران اور پی آر آئی ممبران نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں شامل افراد خاص کر طلبہ نے منشیات مخالف نعرے بازی بھی کی اور سوپور کی عوام سے منشیات سے دور رہنے کا پیغام دیا۔ ریلی میں شامل طلبہ و طالبات نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کے مضر اثرات سے متعلق پیغامات اور منشیات مخالف نعرے درج تھے۔

پیدل و بائیک ریلیز میں طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور منشیات سے دور رہنے کا لوگوں تک پیغام پہنچانے کی کوشش کی۔ ریلی کے حوالہ سے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی ڈی سی چیئرپرسن، سوپور، فریدہ خان نے بتایا کہ ’’پیدل اور بائک ریلیز کا اصل مقصد لوگوں خاص کر نوجوانوں تک منشیات کے مضر اثرات کا پیغام پہنچایا جائے اور نوجوانوں کو اس لت سے دور رکھنے کا جذبہ و شوق دلایا جائے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائی یا آواز بلند کرنا سرکاری اداروں، افسران یا کسی خاص طبقے کی نہیں بلکہ مجموع طور پر یہ قوم کی ملی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کا عندیہ دیا۔

بی ڈی سی چیئرپرسن کا کہنا تھا کہ ’’سوپور قصبہ کے مختلف اسکولوں کے ساتھ ساتھ کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ کو ان ریلیز میں شرکت کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تاکہ طلبہ دوسروں کو منشیات سے دور رہنے کا پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ خود بھی اس وبا سے دور رہیں۔‘‘ ریلی میں شامل ایس ڈی پی او، سوپور، رئیس احمد نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اس طرح کی ریلیز اور پروگرامز کا ہمیشہ خیر مقدم کرتی ہے اور اس طرح کے پروگرامز میں ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔ ادھر، مقامی طلبہ نے بھی اس طرح کی ریلیز اور آگاہی پروگرامز کے انعقاد کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے عوام خاص کر نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں: Anti Drug Rally پلوامہ کالج کے طلبہ نے انسداد منشیات ریلی نکالی

ریلی میں بی ڈی سی چیرپرسن، سوپور، ڈاکٹر فریدہ خان، بی ایم او سوپور، ایس ڈی پی او سوپور، زونل ایجوکیشن آفیسر سوپور سمیت مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران، مقامی شہریوں کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.