ETV Bharat / state

ACB Raid Arto office Sopore رشوت خوری کے الزام میں اے آر ٹی او سوپور کے تین ملازم گرفتار

انسداد بدعنوانی بیورو نے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس سوپور کے دفترمیں چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین عارضی ملازمین کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ تنوں ملازمین کو آئندہ کل اے سی بی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

3-arto-employees-held-in-bribery-case-in-sopore
رشوت خوری کے الزام میں اے آر ٹی او سوپور کے تین ملازم گرفتار
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 10:57 PM IST

رشوت خوری کے الزام میں اے آر ٹی او سوپور کے تین ملازم گرفتار

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج اے سی بی نے اے آر ٹی او دفتر میں چھاپہ مار کارروائی انجام دی ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر کے دوپہر اینٹی کرپشن بیورو نے سوپور میں قائم اے آر ٹی او دفتر میں چھاپہ ڈالا اور تلاشی کارروائی کی۔ذرائع کے مطابق اے سی بی کو اے آر ٹی او آفس میں رشوت خوری کی کافی شکایتیں موصول ہوئی تھی جس کے بعد محکمہ کی ٹیم نے کارروائی عمل میں لائی اور تین ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار عارضی ملازمین کی شناخت اعجاز احمد میر ،فاروق احمد اور محمد شفیع کے بطور ہوئی ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ گرفتار عارضی ملازمین ڈرائیونگ لائسنس، این او سی، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے لوگوں سے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کئے گئے۔اے سی بی نے اس کے علاوہ دفتر سے کئی دستاویزات اپنے قبضے میں لئے۔اے سی بی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تینوں کو پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے اور کل انہیں ریمانڈ کے لیے اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: CBI Arrests Horticulture Officer جموں میں چیف ہارٹیکلچر آفیسر دس لاکھ روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار، سی بی آئی

دراصل گزشتہ سال سے لگاتار اے آر ٹی او دفتر سوپور سے مقامی لوگوں کی طرف سے شکایت رہتی تھی کہ اس دفتر میں کام کاج اچھی طرح سے نہیں ہوتا تھا اور لوگ رشوت خوری کا الزام ملازمین پر لگاتے تھے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اس دفتر کے باہر لوگوں نے کافی بار احتجاج کیا کیونکہ وہ الزام عائد کرتے تھے کہ دفتر میں رشوت میں کوئی بھی کام نہیں ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.