ETV Bharat / state

School Building Awaits Completion: بانڈی پورہ کے اوڈینہ، سوناواری میں اسکولی عمارت برسوں سے تشنہ تکمیل - شمالی کشمیر

گورنمنٹ ہائی اسکول اوڈینہ، سوناواری Govt High School Udina Sonawari میں بلڈنگ کا تعمیری کام سال 2006 میں شروع کیا گیا تاہم برسوں گزرنے کے بعد بھی عمارت تکمیل سے کوسوں دور School Building Awaits Completionہے۔

School Building Awaits Completion: بانڈی پورہ کے اوڈینہ، سوناواری میں اسکولی عمارت برسوں سے تشنہ تکمیل

author img

By

Published : Jan 5, 2022, 4:23 PM IST

شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بانڈی پورہ کے اوڈینہ، سوناواری علاقے میں ایک گورنمنٹ اسکول میں درجہ بڑھانے کے بعد عمارت کے لئے پہل شروع ہوئی تاہم دس سال گزرنے کے بعد بھی عمارت نامکمل ہے School Building Awaits Completionجس کو لیکر انتظامیہ کے تعمیر و ترقی کے دعوؤں پر مقامی لوگ سوال اٹھا رہے ہیں۔

ضلع بانڈی پورہ کے اوڈینہ، سوناواری میں برسوں بعد بھی اسکولی عمارت تشنہ تکمیل

قابل ذکر ہے کہ گورنمنٹ ہائی اسکول اوڈینہ، سوناواری Govt High School Udina Sonawariکے لئے تعمیری کام سال 2006 میں شروع کیا گیا تھا۔ عمارت کی تعمیر کا کام محکمہ آر اینڈ بی انجام دے رہا ہے، لیکن برسوں گزرنے کے بعد بھی عمارت تکمیل سے کوسوں دور ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی حالت انتہائی خستہ ہوتی جا رہی ہے کیونکہ تعمیری کام کو ادھورا چھوڑا گیا جبکہ اس کی تکمیل کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

مقامی باشندوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بار ہا متعلقہ محکموں کو اس بارے میں آگاہ کیا تاہم اس کے باوجود عمارت کی تکمیل کے لئے ٹھوس اقدامات School Building Awaits Completionنہیں اٹھائے جا رہے۔

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر انتظامیہ کو یہ عمارت تعمیر نہیں کرنی تھی تو اس کے نام پہ سرکاری خزانے سے اتنی رقم کیونکر خرچ کی گئی؟ یا اگر تعمیر کرنے کی ضرورت تھی پھر کام کو وسط میں ہی کیوں ادھورا چھوڑا گیا؟ اس سب کے لئے کون ذمہ دار ہے؟ اس سوال کے جواب میں مقامی باشندے گزشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے منتظر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.