ETV Bharat / state

Thana Dewas in Bandipora: بانڈی پورہ کے کنزلوان گریز میں تھانہ دیوس کا انعقاد

ضلع بانڈی پورہ پولیس کی جانب سے گریز کے کنزلون میں تھانہ دویس منایا گیا گیا، اس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنا تھا۔ Thana Divas observed In Kanzalwan Gurez

بانڈی پورہ کے کنزلوان گریز میں تھانہ دیوس کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 11:56 AM IST

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز کے کنزلون میں پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی غرض سے "تھانہ دوس" کا اہتمام کیا گیا۔ بانڈی پورہ پولیس کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں کنزلون علاقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں اور پنچ سرپنچوں کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ Thana Dewas by Bandipora Police in Gurez

یہ اجلاس ایس ڈی پی او گریز بشیر احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جن کے ہمراہ پولیس تھانہ گریز محمد حسین اور ڈی او اِزمرگ ثناءاللہ لون بھی موجود تھے۔ اس دوران پولیس نے بتایا کہ مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے باہمی تال میل کی ضرورت ہے اور ان سماجی برائیوں کا خاتمہ تبھی کیا جاسکتا ہے جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوں گے۔'

بانڈی پورہ کے کنزلوان گریز میں تھانہ دیوس کا انعقاد

اس کے علاوہ پولیس نے شرکا کو یقین دلایا کہ 'ضلع بانڈی پورہ پولیس منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم کے خاتمے کے علاوہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ان علاقوں کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.