ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس کے سینیئر ترین کارکن مستعفی - جموں و کشمیر '

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ انتخابات سے قبل مقامی جماعتوں میں نشستوں کی تقسیم کو لیکر انتشار پیدا ہوا ہے۔ گپکار اعلامیہ طے پانے کے بعد پی ڈی پی کے سینئر رہنما مظفر بیگ نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے سینئر ترین کارکن مستعفی

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 5:10 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات سے قبل ہی بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے سے نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما نور محمد نے پیر کو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نور محمد ممبر پارلیمنٹ محمد اکبر لون کے قریبی مانے جاتے ہے۔نور محمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے نیشنل کانفرنس سے مکمل طور پر علیحدگی اختیار کی ہے- نور محمد ضلع بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس کے اہم ترین کارکنوں میں شمار کئے جاتے تھے۔

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ قریب چالیس برس سے ضلع بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس کی مضبوطی اور استحکام کے لئے کام کررہے تھے- ان کے مطابق آج جب کہ ڈی ڈی سی انتخابات کا وقت آگیا تو انہیں نائدکھے نشست کے لئے نظر انداز کیا جارہا تھا اور اس نشست کے لئے ایک ایسے شخص کو آگے کیا جارہا ہے جن کا پارٹی میں کوئی خاصا کردار نہیں ہے-

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ان کے لئے ذاتی طور پر ایک ناانصافی ہے کہ جس شخص نے پارٹی کے لئے تمام عمر کام کیا، قربانیاں پیش کی، اس کو نظر انداز کر کے دوسرے کسی شخص کو سامنے لایا جارہا ہے-انہوں نے مزید بتایا 'یہ میرے سیاسی دور کا خاتمہ نہیں ہے، میں اپنے لوگوں کی خدمت جاری رکھوں گا اور آنے والے وقت کے دوران اپنا لائحہ عمل منظر عام پر لاؤں گا-'

واضح رہے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی زیرقیادت عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) کے تحت انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں سے یہ مظفر بیگ کے بعد دوسرا استعفیٰ ہے۔ادھر سوناواری علاقے میں جو نیشنل کانفرنس کا ایک گڑھ تصور کیا جاتا ہے نور محمد کا مستعفی ہونا پارٹی کے لئے ایک بڑا نقصان مانا جارہا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.