بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ سوناواری میں اِندر کلچرل فورم کی جانب سے ایک ادبی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Literary event in Bandipora
اس تقریب میں درجنوں شاعر، ادیب اور قلمکاروں نے حصہ لیا۔ اِندر کلچرل فورم سوناواری کی یہ ادبی محفل گرین لینڈ ہائیر اسکنڈری اسکول سمبل میں منعقد ہوئی۔ Literary Function Organised by Inder Cultural Forum Sonawari
ادبی نشست کے دوران مختلف شعرا اور قلمکاروں نے اپنا کلام پیش کیا۔ اس نشست کی صدارت ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ نے کی جب کہ گرین لینڈ ہائیر اسکنڈری اسکول کے چیئرمین بھی خاص مہمانوں کے صف میں موجود رہے۔
نشست کے دوران ایک محفل مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں وادی کے سرکردہ شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:
Mehfil e Sham in Gurez Bandipora: بانڈی پورہ کے گریز میں 'محفل شام' کا اہتمام
قابل ذکر ہے کہ اِندر کلچرل فورم سوناواری کو اس پروگرام کے منعقد کرنے میں علی اصغر بلڈ بینک نام کی غیر سرکاری انجمن کا اشتراک حاصل تھا۔
اس موقع پر حال ہی میں بارہویں جماعت کے امتحانات میں ضلع بانڈی پورہ میں ٹاپ کرنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ Topper students in Bandipora