ETV Bharat / state

DGP On Militancy in JK جموں وکشمیر میں ملیٹینسی ختم نہیں ہوئی تاہم تیزی سے زوال پذیر ہورہی، پولیس سربراہ

تاریخی عید گاہ سرینگر میں نماز عید کی ادائیگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ عید نماز کی ادائیگی کا فیصلہ ڈویژنل انتظامیہ کو کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور لوگ بھی آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔

Dilbagh Singh
Dilbagh Singh
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 4:12 PM IST

جموں وکشمیر میں ملیٹینسی ختم نہیں ہوئی تاہم تیزی سے زوال پذیر ہورہی، پولیس سربراہ

بانڈی پورہ: جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ اگرچہ یونین ٹریٹری میں عسکریت پسندی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی تاہم تیزی سے زوال پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز آنے والے مہینوں میں بچے کھچے جنگجووں کا بھی صفایا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سرینگر اور وادی کے دوسرے علاقوں میں امن و قانون کا کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم عید گاہ میں عید نماز کی ادائیگی کے بارے میں صوبائی انتظامیہ حتمی فیصلہ لے گی۔

پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ان باتوں کا اظہار بانڈی پورہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ملیٹینسی ختم نہیں ہوئی تاہم تیزی سے زوال پذیر ہے ۔ان کے مطابق جموں وکشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور دوسرے سکیورٹی ایجنسیاں باقی بچے ملی ٹینٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر دن رات کام کر رہی ہیں۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوان اب مسابقتی امتحانات اور کھیلوں کی اور راغب ہو رہے ہیں ۔ان کے مطابق کشمیر کے نوجوان اب سمجھ چکے ہیں کہ سرحد پار سے جھوٹا اور بے بنیاد پروپگنڈا چلا یا جارہا تھا اور یہاں کے لوگوں نے اس کو اب پوری طرح سے مسترد کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر کے لوگ اب یہ سمجھ چکے ہیں کہ سرحد پار سے پروپگنڈا کیا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ اب امن و امان کے قیام کی خاطر سیکورٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

ڈرون سرگرمیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس چیف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے پاکستان کے اس منصوبے کو بھی ناکام بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرون کے ذریعے بھارتی حدود میں گرائے گئے ہتھیاروں ، نقدی اور ممنوع نشیلی اشیاءکی بھاری کھیپ کو ضبط کیا گیا ہے۔ان کے مطابق پچھلے سالوں کے مقابلے میں امسال ڈرون سرگرمیوں میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

پولیس سربراہ نے بتایا کہ کپواڑہ ، بارہ مولہ ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں ڈرون کے ذریعے ہتھیار اور ممنوع نشیلی اشیاءاس طرف بھیجنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی ماہ سے سیکورٹی فورسز نے ڈرون کے ذریعے اس طرف گرائے گئے ہتھیاروں اور نشیلی اشیاءکو برآمد کرکے ضبط کیا۔ان کے مطابق منشیات کے کاروبارے میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جارہا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں منشیات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس نے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے۔

دلباغ سنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر کے متعدد اضلاع میں ڈرگ ڈی ایڈکشن سینٹر کھولے گئے ہیں جہاں پر اس لت میں مبتلا افراد کی کونسلنگ کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جن علاقوں میں لوگ اس کا مطالبہ کر رہے ہیں وہاں پر بھی ایسے سینٹر کھولنے کی خاطر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تاریخی عید گاہ سرینگر میں نماز عید کی ادائیگی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ عید نماز کی ادائیگی کا فیصلہ ڈویژنل انتظامیہ کو کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور لوگ بھی آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔

پولیس سربراہ نے مزید بتایا کہ سری نگر یا کشمیر میں کہیں پر بھی امن و قانون کا کوئی مسئلہ نہیں ۔عید گاہ میں نماز عید کی اجازت دینے کے بارے میں اور ایک سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ حتمی فیصلہ ڈویژنل انتظامیہ آئندہ دنوں میں کرئے گی۔

مزید پڑھیں: Let Associate Arrested in Bandipora بانڈی پورہ میں دستی بم، اے کے 47 اور گولیاں برآمد، عسکریت پسند گرفتار

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.