ETV Bharat / state

Class 12 result Zero % in Gurez: ہائر سیکنڈری اسکول گریز، بارہویں جماعت کے نتائج اس بار بھی صفر فیصد

author img

By

Published : Feb 9, 2022, 2:51 PM IST

جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن J&K Board of School Education نے منگل کو صوبۂ کشمیر کے لیے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا۔ Class 12 Result Declared in Kashmir Division جس میں مجموعی طور پر جہاں 75 فیصد طلبہ کامیاب قرار دیے گئے وہیں بعض سرکاری اسکولوں میں کامیاب طلبہ کی فیصد کافی کم رہی۔

Class 12 result Zero % in Gurez : ہائر سیکنڈری اسکول گریز، بارہویں جماعت کے نتائج اس بار بھی صفر فیصد

شمالی کشمیر North Kashmirکے سرحدی قصبہ گریز کے کلشے گاؤں میں قائم گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کا ایک بھی طالب علم بارہویں جماعت کا امتحان پاس Higher Secondary School in Gurez Bandipora records zero percent result نہ کر سکا۔

ہائر سیکنڈری اسکول میں آرٹس اسٹریم کے 12ویں کلاس میں پانچ طلباء نے امتحان میں شرکت کی تھی اور تاہم ایک بھی طالب علم امتحان پاس نہ کر سکا۔

مقامی باشندوں نے انتظامیہ خصوصا محکمۂ تعلیم J&K Board of School Educationپر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وادی گریز کے زیادہ تر سکولوں میں عملہ/اساتذہ نہیں ہیں۔ انکے مطابق، اساتذہ گریز کے دور دراز اسکولوں میں درس و تدریس کے فرائض انجام دینے کے بجائے دیگر تعلیمی مراکز /دفاتر میں تعیناتی کو ترجیح دیتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال بھی کلشے ہائر سیکنڈری اسکول کا ایک بھی طالب علم بارہویں جماعت کا امتحان پاس Class 12 result Zero % in Gurez نہیں کر پایا تھا۔

ایک اور مقامی شخص نے بتایا کہ ’’اس ضمن میں انتظامیہ کو کئی بار آگاہ کیا جا چکا ہے کہ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے تاہم آج تک اس جانب توجہ نہیں دی گئی۔‘‘

دریں اثناء چیف ایجوکیشن افسر بانڈی پورہ، عبدالرؤف شاد نے بھی اعتراف کیا کہ ایک ہی اسکول میں 11 اسامیاں خالی ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ پہلے ہی گزشتہ کئی برسوں سے سربراہ (پرنسپل) کے بغیر کام کر رہا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’سرکاری اسکولوں میں خالی اسامیوں نے تعلیمی اداروں کے انتظامی منظرنامے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.