بانڈہ پورہ: مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کیٹسن آلوسہ نامی علاقے میں پہلا سرمائی قبائلی میلہ منعقد ہوا۔ اس قبائلی میلے میں مقامی باشندے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آئے۔ اپنی نوعیت کے پہلے قبائلی سرمائی میلے میں لوگ کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔یہ میلہ ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے محکمہ سیاحت اور قبائلی امور (گجر اور بکروال بوائز ہاسٹل بانڈی پورہ)، محکمہ آر ڈی ڈی اور ولر بٹالین (انڈین آرمی) کے اشتراک سے قبائلی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔First ever Winter Tribal Festival organised in Bandipora
بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد نے میلے کا افتتاح کیا۔ ان کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، وسیم راجہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے عوام سے تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہوم اسٹے کے لیے اندراج کے لیے آگے آئیں۔ اس میلے میں طرح طرح کے پروگرامز پیش کئے گئے۔ معیاری اور خوبصورت ثقافتی تقریب سے لوگ لطف اندوز ہوئے۔ دیسی ڈھول کی تھاپ پر، کشمیری کمیونٹی، گجر اور بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے رقص کیا۔ مختلف اسکولز اور گجر بکروال بوائز ہاسٹل بانڈی پورہ کے طلباء نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے والے خاکے اور ڈرامے پیش کیے جس میں مذکورہ طبقے سے تعلق رکھنے والے والدین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی اولاد کو زیور تعلیم سے آراستہ کرائیں تاکہ لوگوں کی سماجی و معاشی حالت کو بہتر بنایا جا سکے۔
اسکول کے بچوں کی جانب سے منشیات کے استعمال کی لت کے خاتمہ کے تعلق سے ایک خاکہ بھی پیش کیا گیا۔اس میلہ میں کبڈی اور رسہ کشی جیسے کھیل بھی دیکھنے کو ملے۔زراعت، این آر ایل ایم، سیاحت، محصول، باغبانی وغیرہ سمیت مختلف محکموں کی جانب سے اسٹال لگائے گئے تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں روزگار کے مواقع اور سیاحت کو بڑھاوا دینے کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے معاشی بہتری کے لیے حکومت کے زیر اہتمام مختلف عوامی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں:Poonch Linkup Day منڈی میں پونچھ لنک اپ ڈے کے موقع پر میلہ منعقد کیا گیا