بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے برار آرگام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریٹ پسندوں کے مابین جاری تصادم میں دو عدم شناخت جنگجو مارے گئے۔ آئی جی کشمیر نے بتایا کہ بدھ کے روز بانڈی پورہ کے جنگلات میں سکیورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے والے دو عسکریت پوند آرگام بانڈی پورہ تصادم میں مارے گئے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جمعے بعد دوپہر سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بانڈی پورہ کے برار آرگام علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو کے خلاف آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار جوں ہی عسکریت پسندوں کے نزدیک پہنچے تو انہوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جس دوران دو عسکریت پسند مارے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں کی شناخت اور اُن کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال جاری ہے۔
دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ گزشتہ دنوں بانڈی پورہ کے جنگل میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران دو عسکریت پسند بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جن کا تب سے پیچھا چل رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے روز برار آرگام میں دو مفرور عسکریت پسند پھنس گئے جنہیں بعد میں مار گرایا گیا۔
آئی جی نے بتایا کہ مذکورہ عسکریت پوند گزشتہ ماہ دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ 11 مئی بروز بدھوار بانڈی پورہ کے جنگلاتی علاقے سرندر میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک مقامی جنگجو مارا گیا جب کہ اُس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: