بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں سوناواری علاقے کی حاجن (اے) ڈی ڈی سی انتخابی نشست پر حال ہی میں جیت درج کرنے کے بعد جموں کشمیر اپنی پارٹی نے حاجن علاقے میں ایک کنونشن منعقد کیا۔ کنونشن میں درجنوں پارٹی ورکران کے علاوہ مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ DDC by-election winner Apni Party Holds Convention in Bandipora
کنونشن کا انعقاد پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری کی سرپرستی میں منعقد ہوا جبکہ اجلاس میں پارٹی کے سینئر لیڈران بشمول غلام حسن میر اور عثمان مجید بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنی پارٹی لیڈران نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’یہ جماعتیں لوگوں کو مسئلہ کشمیر، 370، 35A اور دیگر بڑے دعوے کرکے دھوکہ دے رہی ہیں، اور لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش میں ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اب جموں و کشمیر کے لوگ باخبر ہوگئے ہیں اور دھوکہ دہی اور جھوٹ پر مبنی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔‘‘ DDC by-election winner Apni Party Holds Convention in hajan Bandipora
کنونشن کے دوران جموں و کشمیر اپنی پارٹی لیڈران نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ’’اپنی پارٹی لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے اور زمینی سطح پر عوام کو آسائش و آرام پہنچانا چاہتی ہیں اور آج ہر علاقے میں لوگ اپنی پارٹی کے ساتھ اسی وجہ سے شامل ہورہے ہیں۔‘‘