ETV Bharat / state

گریز: حفاظتی اہلکاروں نے مارٹر شل کو ناکارہ بنایا - آئی ای ڈی بر آمد

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی قصبہ گریز میں حفاظتی اہلکاروں نے مارٹر شل کو ناکارہ بنا دیا۔

گریز: حفاظتی اہلکاروں نے مارٹر شل کو ناکارہ بنا دیا

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 12:13 PM IST

ضلع بانڈی پورہ میں سرحدی قصبہ گریز کے چرون علاقے میں حفاظتی اہلکاروں کی جانب سے 120 ایم ایم مارٹر شل کو ناکارہ بنا کر ایک بڑے حادثے کو ٹالا گیا۔

گریز: حفاظتی اہلکاروں نے مارٹر شل کو ناکارہ بنا دیا

مقامی باشندوں کے مطابق گریز کے چرون علاقے میں چند افراد نے ہفتہ کی صبح ایک پل کے نزدیک مارٹر شیل کو دیکھا۔ مقامی افراد نے فوری طور حفاظتی اہلکاروں کو مطلع کیا۔

مقامی پولیس اور فوج کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شیل کو ناکارہ بنانے کا عمل شروع کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گمان کیا جاتا ہے کہ 120ایم ایم مارٹل شیل حال ہی میں ہوئی شدید بارشوں کے باعث پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ایل او سی کے اس پار داخل ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: جموں - راجوری شاہراہ پر آئی ای ڈی بر آمد

واضح رہے کہ چرون علاقہ ایل او سی کے بالکل متصل ہے۔

دریں اثنا، راجوری - جموں شاہراہ پر ہفتہ کی صبح آئی ای ڈی بر آمد ہونے کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے فوری طور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو مطلع کرکے علاقے کو محاصرے میں لیکر آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.