صدر کوٹ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے سبب خواتین کو لمبی مسافت طے کرکے ندی نالوں سے پانی لانا پڑتا ہے اس لیے مقامی خواتین نے سرینگر بانڈی پورہ روڈ پر احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے لوگوں کا مطالبہ تھا کہ ان کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
مقامی خواتین نے احتجاج کے طور پر پانی کے خالی مٹکے بھی سامنے رکھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں پانی کی شدید قلت سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
مقامی بستی کے لوگوں نے بتایا کہ صاف پانی کے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مجبوراً گندہ پانی پینا پڑتا ہے یا دور ندی نالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس تعلق سے کئی مرتبہ متعلقہ حکام کو باخبر کیا جا چکا ہے لیکن ان کی اس پریشانی کو دور نہیں کیا جا رہا ہے۔