ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: حاجن، سوناواری میں 'پولیس پبلک دربار' منعقد - کورونا وائرس پر قابو

'پولیس پبلک دربار' میں پولیس افسران نے شرکا کو مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے باہمی تال میل کی ضرورت پور زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’سماجی برائیوں کا خاتمہ تبھی کیا جا سکتا ہے جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوں۔‘‘

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 1:52 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن، سوناواری میں پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی غرض سے ’’پولیس پبلک دربار‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔

بانڈی پورہ: حاجن، سوناواری میں ’پولیس پبلک دربار‘ منعقد

بانڈی پورہ پولیس کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں حاجن، سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں، ٹریڈرس فیڈریشن کے زعماء، پنچ سرپنچوں کے علاوہ مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ ایس ایس پی بانڈی پورہ، ایڈیشنل ایس پی سمیت پولیس کے کئی اعلیٰ افسران بھی پروگرام میں موجود تھے۔

پولیس افسران نے شرکاء کو مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لئے باہمی تال میل کی ضرورت پور زور دیا۔ پولیس افسران نے کہا: ’’سماجی برائیوں کا خاتمہ تبھی کیا جا سکتا ہے جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوں۔‘‘

مزید پڑھیں: گرفتار کشمیری طالب علم کی والدہ نے حکومت سے فریاد کی

اس کے علاوہ پولیس نے شرکاء کو یقین دلایا کہ بانڈی پورہ پولیس منشیات اور دیگر سماجی جرائم کے خاتمے کے علاوہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ان علاقوں کے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ: 32سالہ مزدور کی حادثاتی موت کے بعد علاقے میں صف ماتم

بانڈی پورہ پولیس نے عوام سے اس بات کی بھی تلقین کی کہ وہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے حکومت کی جانب سے وضع کیے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.