ETV Bharat / state

رازدان پاس پر ہوئی برف باری کے بعد بانڈی پورہ ۔ گریز روڈ بند - بانڈی پورہ ۔ گریز روڈ

ایس ڈی ایم گریز ڈاکٹر مدثر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وادی گریز میں کم از کم تین انچ برف باری ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔

بانڈی پورہ ۔ گریز روڈ بند
بانڈی پورہ ۔ گریز روڈ بند
author img

By

Published : Nov 8, 2021, 4:56 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ رازدان پاس پر تازہ برف باری کے بعد حکام نے 85 کلومیٹر طویل بانڈی پورہ- گریز سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق اس علاقے میں کل دیر رات برف باری شروع ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ گریز اور رازدان پاس میں تازہ برف باری کے باعث گریز کو باقی دنیا سے ملانے والی واحد سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

بانڈی پورہ ۔ گریز روڈ بند

انہوں نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے اس ضلع کے دیگر پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

دریں اثناء ایس ڈی ایم گریز ڈاکٹر مدثر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وادی گریز میں جمعہ کو دیر رات تک سے کم از کم تین انچ برف باری ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رازدان پاس، جو سطح سمندر سے تقریباً 12000 فٹ کی بلندی پر واقع ہے، پر کم از کم 8 انچ برف پڑی ہے، جس کی وجہ سے سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.