ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: صفائی مہم کے تحت لوگوں میں کوڑے دان تقسیم - جموں و کشمیر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے لوگوں میں کوڑا دان تقسیم کیا گیا تاکہ لوگ آس پاس کوڑا کرکٹ پھینکنے کے بجائے کوڑے دان کا استعمال کریں۔

لوگوں میں کوڑے دان تقسیم
لوگوں میں کوڑے دان تقسیم
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 5:02 AM IST

حاجن میونسپل انتظامیہ کی جانب سے علاقے کو صاف ستھرا بنانے کے لیے پہل کی گئی اور لوگوں میں کوڑے دان تقسیم کئے گئے نیز انہیں روزانہ ڈسٹبین استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی۔

ڈاکٹر ارشاد, چیئرمین، حاجن میونسپل کمیٹی

حاجن میونسپل کمیٹی کے دفتر پر اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران حاجن میونسپل کمیٹی کے دائرہ اختیار میں آنے والے الگ الگ وارڈز سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو یہ ڈسٹبن فراہم کئے گئے۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی حاجن کے چیئرمین ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد حاجن قصبے کو صاف ستھرا بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ گھروں کے اندر صفائی رکھتے ہیں لیکن وہ گھر کا سارا کچرا باہر پھینکتے ہیں جس کی وجہ سے گلی چوراہوں پر گندگی پھیل جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی سلسلے میں لوگوں کو اب گھروں کے اندر ایک ڈسٹبن نصب کرنے کہ ضرورت ہے تاکہ بعد میں ہم اس کچرے کو اٹھا کر کسی جگہ منتقل کرسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.