ETV Bharat / state

Sheep Husbandry Awareness بھیڑ پروروں کے لئے بیداری پروگرام - Awareness Programme by Sheep Husbandry

شمالی کشمیر کے حاجن، بانڈی پورہ میں شیپ ہسبنڈری ڈپارٹمنٹ نے بھیڑ پروری سے وابستہ کسانوں کو مختلف اسکیموں، جدید سائنسی تحقیقات کے بارے میں روشناس کرایا۔ Awareness Programme by Sheep Husbandry

بھیڑ پروروں کے لئے بیداری پروگرام
بھیڑ پروروں کے لئے بیداری پروگرام
author img

By

Published : Dec 23, 2022, 6:02 PM IST

بانڈی پورہ: محکمہ شیپ ہسبنڈری نے شمالی کشمیر میں سوناواری کے حاجن قصبہ میں ایک بیداری کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ بیداری کیمپ میں علاقے کے کسانوں اور مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے پشو پالن خصوصاً بھیڑ پروری سے وابستہ کسانوں کو مختلف اسکیموں کے متعلق جانکاری دی وہیں انہیں جدید سائنسی تحقیقات سے بھی روشناس کرایا گیا۔ Awareness Programme by Sheep Husbandry in Bandipora

بھیڑ پروروں کے لئے بیداری پروگرام

بیداری کیمپ میں ماہرین نے سردیوں کے ایام میں بھیڑ بکریوں، خاص کر گابھن جانوروں کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا۔ اس موقع پرشیپ ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر نزہت ولی نے کسانوں کو بھیڑوں اور بکریوں کی پرورش کی اہمیت اور ان میں لگنی والی بیماریوں پر قابو پانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بھیڑ پالنے کے شعبے میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت اور شمولیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: Bandipora Awareness Programme: بانڈی پورہ میں کسانوں کیلئے آگاہی پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.