ETV Bharat / state

Wife Bites off Man Tongue مرضی کے خلاف بوسہ لینے پر بیوی نے شوہر کی زبان کاٹ دی - woman bites off man tongue for kissing forcefully

آندھرا پردیش میں کرنول ضلع کے رہنے والے تاراچند نائک اور پشپاوتی آٹھ سال پہلے محبت کی شادی ہوئی تھی۔ مگر وقت کے ساتھ ان کی محبت کی جگہ جھگڑوں نے لی۔ حال ہی میں ان کے بیچ ایک بار پھر جھگڑا ہوا جس میں شوہر اپنی زبان گنوا بیٹھا۔ اس جھگڑے کی وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ Andhra woman bites off man s tongue as for kissing forcefully

Andhra Pradesh kurnool woman bites off man s tongue as for kissing against her will

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 12:49 PM IST

حیدرآباد: شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا فطری ہے۔ کئی جوڑوں میں لڑائی اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں تاہم جھگڑے کے بعد یہ جوڑے آپس میں دوبارہ مل بھی جاتے ہیں۔ تاہم اے پی کے ضلع کرنول کے تُگلی منڈل، ایلماں گٹہ تانڈہ میں ہوئے شوہر اور بیوی کے جھگڑے کی وجہ نے تمام لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا اور اس جھگڑے کے بعد بیوی نے شوہر کی زبان کاٹ دی۔

تفصیلات کے مطابق تاراچند نائک اور پشپاوتی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور آٹھ سال پہلے ان کی شادی ہوئی۔ دونوں میں کسی نہ کسی بات پر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ اسی دوران گذشتہ روز بھی اس جوڑے میں جھگڑا ہوا۔ اس جھگڑے میں بیوی نے شوہر کی زبان کاٹ دی۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔

مزید پڑھیں: Woman gets lover bitten to death by cobra بوائے فرینڈ کو مارنے کیلئے معشوقہ نے کرائے پر لیا زہریلا سانپ، عاشق کی موت

اس واقعہ کے سلسلہ میں شوہر نے پولیس سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیوی نے اس کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔ جب پولیس نے خاتون سے پوچھ گچھ کی تو اس حملے کی وجہ نے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نے اس کی مرضی کے خلاف اس کا بوسہ لینے کی کوشش کی جس پر اس نے ا پنے شوہر کی زبان کاٹ دی۔ یہ وجہ سن کر پولیس بھی حیران رہ گئی۔ شوہر تاراچند پولیس سے اپنی بیوی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.