اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہفتے کی دوپہر کو ریچھ کے الگ الگ حملوں میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے سیر چیک علاقے میں ریچھ نے ایک خاتون پر حملہ کرکے اس کو زخمی کر دیا۔ خاتون کی شناخت فہمیدہ بیگم زوجہ الطاف احمد وگے ساکن سیر چیک کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خاتون کو علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال سیر منتقل کیا گیا۔
دریں اثناہ، اننت ناگ کے ہی شترو لارنو میں ریچھ نے حملہ کرکے ایک اور عمر رسیدہ شخص کو زخمی کر دیا۔زخمی کی شناخت 70 سالہ علا والدین چوہان ولد محمد اکبر چوہان ساکن شترو لارنو کے بطور ہوئی ہے۔زخمی کو علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال کو کر ناگ منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: tral man injured in bear attack: ترال، ریچھ کے حملہ میں شہری زخمی
بتادیں کہ وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا انسانی بستیوں میں نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی جنگلی جانوروں کی نقل وحمل کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ امسال جنگلی جانوروں کے حملے میں کئی افراد اپنی جانیں گواں بیٹھے ہیں، جب کہ کئی افراد کو ان جنگلی جانوروں نے شدید زخمی بھی کیا ہے۔