ETV Bharat / state

Two missing boys traced رامبن سے لاپتہ ہوئے ڈورو کے دو نوجوان بازیاب - جموں و کشمیر کے ضلع رامبن

رامبن علاقے سے گزشتہ ماہ لاپتہ ہوئے اننت ناگ ڈورو کے 2 نوجوانوں کو پولیس نے بازیاب کر کے انہیں گھر والوں کے حوالے کیا ہے۔ Missing Boys Traced and Reunited

رامبن سے لاپتہ ہوئے ڈورو کے 2 نوجوان بازیاب

author img

By

Published : Sep 4, 2022, 4:22 PM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن علاقے سے گزشتہ ماہ لاپتہ ہوئے اننت ناگ ڈورو کے 2 نوجوانوں کو پولیس نے بازیاب کر کے انہیں گھر والوں کے حوالے کر دیا ہے۔ گزشتہ ماہ کے 26 تاریخ کو ہلڑ شاہ آباد ڈورو سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوان 17 سالہ رضوان احمد ڈار ولد سرتاج احمد ڈار اور 16 سالہ عمر شفیع چوپان ولد محمد شفیع چوپان رامبن علاقے سے اس وقت اچانک لاپتہ ہوگئے تھے جب یہ نوجوان وہاں کام کے سلسلے میں گئے تھے ۔

ویڈیو

نوجوانوں کے اچانک لاپتہ ہونے سے آبائی علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ ڈورو پولیس نے کیس درج کر کے معاملہ کے حوالے سے سب انسپکٹر کامران احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی۔ پولیس نے ہر ممکن جگہ کی تلاش کی لیکن انہیں ناکامی ہاتھ آئی، جس کے بعد اہل خانہ نے بانہال میں احتجاج بھی کیا۔ Two missing boys traced

اس درمیان پولیس کو ہفتے کی صبح اس وقت کامیابی ملی جب انہوں نے دو لڑکوں کو ناشری علاقے سے بازیاب کیا۔ ایس ڈی پی او ڈاکٹر اشانت گپتا کے مطابق نوجوان دلی، چندی گڑھ وغیرہ گئے تھے اور انہوں نے اپنے فون بھی فروخت کر دیئے ہیں۔ نوجوانوں کو پولیس اسٹیشن ڈورو لایا گیا جہاں انہیں والدین کے حوالے کیا گیا۔ Missing Boys Traced by Dooru Police

اہل خانہ نے پولیس کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے ایس ڈی پی او ڈاکٹر اشانت گپتا، ایس ایچ او نظیر اندرابی اور سب انسپکٹر کامران احمد کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پولیس افسران نے والدین سے تلقین کی کہ وہ بچوں پر نظر رکھے اور انکی ضروریات کا خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں : Missing Kupwara boys traced in Jaipur: کپوارہ کے لاپتہ طلباء کا جے پور میں سراغ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.