پہلگام: معروف سیاحتی مقام پہلگام میں تارسر جھیل کے نزدیک ٹریکنگ کر رہے مقامی ٹورسٹ گائیڈز اور سیاحوں پر مشتمل ایک گروپ خراب موسمی حالات کی وجہ سے پھنس گیا تھا۔ Missing Kashmiri Tracker’s Body Recoveredپولیس اور ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر کے 11 افراد کو کافی مشقتوں کے بعد بچا لیا جبکہ جمعرات کی صبح گاندربل سے تعلق رکھنے والے ٹورسٹ گائیڈ کی لاش کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔ وہیں اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے غیر مقامی سیاح ابھی بھی لاپتہ ہے۔
پہلگام کے تحصیلدار ڈاکٹر محمد حسین نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ مسلسل بارشوں کے سبب یہاں کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران شب کچھ ٹریکر تارسر علاقہ میں پھنس گئے جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ Trackers Missing at Tarsar marsar pahalgamانہوں نے مزید کہا کہ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی لوگوں نے علاقہ میں آج صبح ریسیکو آپریشن شروع کیا جس کے بعد کافی کوششوں کے بعد 11 افراد کو بچا لیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو ٹیم کو لاپتہ ہوئے دو فراد کا کوئی سراغ نہیں ملا وہیں جمعرات کی صبح لاپتہ افراد میں سے ایک مقامی ٹورسٹ گائیڈ گگنگیر، گاندربل سے تعلق رکھنے والے شکیل احمد کی لاش کو بازیاب کر لیا گیا۔ جبکہ اتراکھنڈ کے ڈاکٹر مہیش ہنوز لاپتہ ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ہے کہ ڈاکٹر مہیش بھی جھیل میں غرقاب ہو چکے ہونگے۔