ETV Bharat / state

Burglary Case In Bijbehara بجبہاڑہ میں چوروں نے 15 لاکھ روپئے مالیت کے زیورات لُوٹ لئے - بجبہاڑہ میں نقب زنی

پیر کے روز نقب زنی نے کاتو بجبہاڑہ علاقہ میں ایک رہائشی مکان سے تقریباً 15 لاکھ مالیت کے سونے کے زیورات لوٹ لئے۔ پولیس نے اس معاملے کی نسبت سے ایک کیس درج کیا ہے۔

thieves-looted-gold-ornaments-worth-lakhs-in-bijbehara-anantnag
بجبہاڑہ میں چوروں نے 15 لاکھ روپئے مالیت کے زیورات لُوٹ لئے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 6:26 PM IST

Updated : Oct 17, 2023, 6:52 PM IST

بجبہاڑہ میں چوروں نے 15 لاکھ روپئے مالیت کے زیورات لُوٹ لئے

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ میں گزشتہ کئی ہفتوں سے چوری کے کئی واقعات پیش آئے۔چند روز قبل اننت ناگ کے مرہامہ ،بجبہاڑہ و دیگر کئی مقامات پر نقب زنوں نے لاکھوں کی مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر قیمتی سامان کی چوری کی۔وہیں آج یعنی پیر کے روز نقب زنی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ،جس دوران چوروں نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کاتو بجبہاڑہ علاقہ میں ایک رہائشی مکان سے تقریباً 15 لاکھ مالیت کے سونے کے زیورات لوٹ لئے۔
تفصیلات کے مطابق چور کاتو بجبہاڑہ کے رہائشی محمد شفیع وانی اور منظور احمد وانی ولد غلام رسول وانی کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود تقریباً 15 لاکھ کی مالیت کے زیورات چوری کیے۔بتایا جا رہا یے کہ اہل خانہ گھر میں موجود نہیں تھے اور چوروں نے ان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طلائی زیورات لوٹ لیے۔پولیس نے معاملہ کی نسبت معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کی ہے۔

مکان مالک کے مطابق صبح انہیں مقامی لوگوں سے پتا چلا کہ ان کے گھر کا سامان آس پڑوس میں بکھرا پڑا ہے جب انہوں نے گھر کی حالت دیکھی تو انہیں پتا چلا کہ درمیانی رات کچھ نقب زنوں نے گھر کے سامان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے لاکھوں روپئے کا زیور چرایا ہے۔مکان مالک کے مطابق ان کی بیٹیوں کا زیور ٹرنک میں موجود تھا اور چوروں نے ان ہی زیورات کی چوری کی۔

مزید پڑھیں: Apple Boxes Stolen: ڈاکہ زنوں نے 250سیب کے بکسے اڑا لئے

چوری کے بڑھتے واقعات پر عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ لوگوں کے مطابق چوری کے واردوت کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے جارہے ہے، جس کی وجہ سے یہ چور لوگ دن بدن ایسی واردات انجام دینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

Last Updated : Oct 17, 2023, 6:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.