جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کاطو بجبہاڑہ میں فوج کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے جس دوران علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجبہاڑہ کے کاطو علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے فوراً بعد فوج کی 3 آر آر اور پولیس نے علاقہ کو نرغے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
اطلاعات کے مطابق فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔ جبکہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی تھی۔