اننت ناگ: ’’ہم سب ہندوستانی ہیں، ہمیں ہندوستانی شہریت پر فخر ہے اور ذوق و شوق سے جھنڈا لہرائیں گے تاہم ترنگا لہرانا یا نہ لہرانا ہر ایک شخص کی ذاتی مرضی و آزادی کا معاملہ ہے اور ترنگا لہرانے میں زور زبردستی نہیں ہونی چاہیے۔‘‘ Reaction on Har Ghar Tirangaان باتوں کا اظہار سیاسی و سماجی کارکن عمران امین شاہ نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شیچن، دیالگام علاقے میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ کیا۔
شاہ نے کہا ہے کہ ’’جموں کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے، کسی کو بھی ہر گھر ترنگا پروگرام پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔‘‘ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ’’ہر گھر ترنگا میں کوئی زور زبردستی نہیں ہونی چاہیے۔‘‘ Political Activist on Har Ghar Tirangaقبل ازیں، عمران شاہ نے اپنے حامیوں سمیت ضلع اننت ناگ کے شیچن، دیالگام علاقے کا دورہ کرکے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں کے باشندون نے شاہ کو بنیادی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کارکنان سے بڑچھ چڑھ کر انتخابات میں حصہ لینے اور سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی تلقین کی۔