ETV Bharat / state

Principal GDC Qazigund Attached بائیو میٹرک کا ’غلط استعمال‘، پرنسپل ڈگری کالج قاضی گنڈ منسلک

بائیو میٹرک کا ’غیر مجاز‘ استعمال کرنے کے الزامات کا جواب نہ دینے کی پاداش میں ڈگری کالج قاضی گنڈ کے پرنسپل کو ڈائریکٹر کالجز جموں کے دفتر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ Unauthorized Usage of Biometric Attendance

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 3:37 PM IST

a
a

اننت ناگ: جموں و کشمیر انتظامیہ نے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج قاضی گنڈ کو بائیو میٹرک کا غیر مجاز استعمال کرنے اور مبینہ طور مختلف مقامات سے آن لائن حاضری کرنے پر منسلک کر دیا ہے۔ جمعرات کو اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ’’پرنسپل جی ڈی سی قاضی گنڈ مجاہد احمد کو بائیو میٹرک ڈیوائس کا غیر مجاز استعمال کرنے پر منسلک کیا گیا ہے۔‘‘

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ پرنسپل اپنے گھر سے آن لائن موڑ کے ذریعے ہی اپنی حاضری لگا کر کالج میں حاضر نہیں ہوتے۔ جس کے بعد اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 کے مہینے کے لئے AEBAS پر بائیو میٹرک حاضری کا جائزہ لینے سے پتہ چلا کہ وہ قاضی گنڈ میں گھر کے علاوہ مختلف مقامات سے بائیو میٹرک حاضری لگا رہا ہے۔

محکمہ کی جانب سے حکم نامہ کے مطابق پرنسپل کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ بائیو میٹرک کا غیر مجاز استعمال کرنے کے لئے اپنے موقف کی وضاحت ایک ہفتے کے اندر کریں لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے۔ حکم نامہ کے مطابق مذکورہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پرنسپل کو اگلے احکامات تک جے اینڈ کے ایمپائر کنڈکٹ رولز 1971 کے سیکشن 3(1) کی خلاف ورزی کرنے پر ڈائریکٹر کالجز جموں کے دفتر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Lakhimpur Kheri: خاتون ٹیچر کی سرعام جوتے سے پٹائی، پرنسپل معطل

جاری کیے گئے حکم نامہ کے مطابق پرنسپل جی ڈی سی کولگام، جی ڈی سی قاضی گنڈ کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.