ETV Bharat / state

نوگام حملہ: سیاسی جماعتوں کی جانب سے اظہار افسوس - سرینگر

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے اپنے بیان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے نوگام میں سکیورٹی اہلکاروں پر کیے گئے حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں فیاض احمد اور اشفاق احمد دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ محمد اشرف نامی ایک اہلکار زخمی ہوا۔

militant attack
militant attack
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 3:06 PM IST

جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے نوگام حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے پولیس پر کیے گئے حملے کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا 'تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ اس طرح کے واقعات رونما ہونے سے دل افسردہ ہو جاتے ہیں۔ وہیں پارٹی نے حملے کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات رونما ہونے سے مذہبی، اخلاقی، سماجی اور انسانی اقدار پامال ہوجاتی ہیں۔ اپنی پارٹی نے مہلوک پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے قلبی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ادھر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے بھی اپنے بیان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے نوگام میں سکیورٹی اہلکاروں پر کیے گئے حملے کی سخت مذمت کی ہے جس میں فیاض احمد اور اشفاق احمد دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ محمد اشرف نامی ایک اہلکار زخمی ہوا۔

پارٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں اس حملہ کو شرمناک اور انسانیت سوز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح انسانی جانیں ضائع ہونے سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا 'کشمیری عوام دہائیوں سے اسی طرح کے مصائب جھیل رہے ہیں اور ابھی تک لاکھوں لوگ یہاں کے پُر آشوب دور کے ہتھے چڑھے ہوئے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
سرینگر حملے کے پیچھے جیش محمد کا ہاتھ: آئی جی پی کشمیر

اپنے مزاحمتی بیان میں پردیش کانگریس کمیٹی نے دکھ زدہ عیال سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 14 اگست کی صبح شہر سرینگر کے مضافاتی علاقے نوگام میں عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ البتہ حملہ کے بعد عسکریت پسند جائے واردات کے مقام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.