ETV Bharat / state

Four Shops Gutted in South Kashmir: آتشزدگی میں چار دکانیں خاکستر - اننت ناگ شبانہ آتشزدگی

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں شبانہ آتشزدگی کے دوران چار دکانیں خاکستر ہو گئیں، تاہم اس آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ Shops Gutted in Kokernag Anantnag

آتشزدگی میں چار دکانیں خاکستر
آتشزدگی میں چار دکانیں خاکستر
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 11:50 AM IST

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ میں حلقہ انتخاب کوکرناگ کے متی گاورن علاقے میں اتوار دیر رات آتشزدگی کے ایک واقعہ میں کم از کم چار دکانیں خاکستر ہو گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ جاوید احمد کھانڈے کی (درزی کی) دکان سے نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً مزید تین دکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ علاقے میں آتشزدگی کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے آگ بجھانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اپنی کوششیں شروع کیں، لیکن جب تک وہ آگ پر قابو پا لیتے، چار دکانیں اور ان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔

آتشزدگی میں چار دکانیں خاکستر

آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان ہونے کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز پر دیر سے پہنچنے کا الزام بھی عائد کیا۔ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ آگ نمودار ہونے کے فوراً بعد انہوں نے متعلقہ محکمہ کو اطلاع دی تھی، تاہم لوگوں کے مطابق نقصان ہونے کے بعد فائر ٹینڈرز جائے واردات پر پہنچے۔ عمارت (جس میں دکانیں تھی) لکڑی کی بنی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں چند منٹوں کے اندر ہی وہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں موسم سرما کے دوران آتشزدگی کے واقعات میں کافی اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ موسم سرما میں لوگ ٹھنڈ سے بچنے کے لیے آگ اور الکٹرانک اشیا کا زیادہ استعمال کرتے ہیں اور چونکہ وادی میں بنے گھروں میں لکڑی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے کہ معمولی لاپرواہی یا حادثے کی صورت میں آگ بآسانی عمارتوں میں پھیل جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: Shops Gutted in Banihal: بانہال میں آتشزدگی، دکانیں خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.