ETV Bharat / state

NC Leader Anniversary: عبد الغنی ویری کی آٹھویں برسی پر اننت ناگ میں تقریب - ڈاکٹر فاروق عبداللہ اننت ناگ

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما مرحوم عبد الغنی ویری کی آٹھویں برسی کے موقعے پر منعقدہ ایک تقریب میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈران بشمول پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے شرکت کی۔

عبد الغنی ویری کی آٹھویں برسی پر اننت ناگ میں تقریب

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 2:18 PM IST

عبد الغنی ویری کی آٹھویں برسی پر اننت ناگ میں تقریب

اننت ناگ (جموں و کشمیر): ہاؤسنگ کالونی کھنہ بل، اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما مرحوم حاجی عبدالغنی ویری کو ان کی آٹھویں برسی کے موقعے پر ان کے اہل خانہ سمیت نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈران و کارکنان نے خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے موقعے پر مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

عبد الغنی ویری کی آٹھویں برسی کے موقعے پر نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، سابق وزیر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال، ناصر اسلم وانی، ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی، سکینہ ایتو سمیت دیگر لیڈران اور کارکنان نے کھنہ بل، اننت ناگ میں ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور ویری کی سیاسی خدمات کو یاد کیا۔

اس موقعے پر پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ ’’عبد الغنی ویری سیاست کو عبادت سمجھتے تھے اسی لیے وہ بلا تفریق رنگ و نسل سبھی عمر کے افراد کے خدمت گزار رہے۔‘‘ پارٹی صدر نے مزید کہا کہ ’’موجودہ دور میں بے حیائی عام ہو گئی ہے جس طرح سرینگر میں حالیہ دنوں دو قحبہ خانوں کو بے نقاب کیا گیا، اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بے حیائی کس قدر عام ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: Farooq Abdullah On Mughals History کتابوں سے باب حذف کرکے مغلوں کی تاریخ کو مٹایا نہیں جا سکتا ہے، فاروق عبداللہ

منشیات کے بڑھتے رجحان پر انہوں نے کہا کہ ’’سرکار پوری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ یہاں کے نوجوان نشے کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔‘‘ فاروق عبداللہ نے منشیات کے استعمال، کاروبار اور اسے فروغ دینے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔‘‘ ادھر، مرحوم کے فرزند بشیر ویری نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر بجبہاڑہ کے لوگوں کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.