ETV Bharat / state

MoS Ajay Kumar Concludes Two Day Kashmir Visit: مرکزی وزیر مملکت کے دو روزہ دورہ کشمیر کا اختتام - ایم او ایس تعمیراتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد

اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت اجے کمار نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں نہ صرف علم و تحقیق بلکہ نوجوانوں کو کھیلوں میں مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے تاکہ کھلاڑی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔‘‘ MoS Ajay Kumar Concludes Two Day Kashmir Visit

MoS Ajay Kumar concludes two day Kashmir visit : مرکزی وزیر مملکت کا دو روزہ دورہ کشمیر کا اختتام

author img

By

Published : May 28, 2022, 5:52 PM IST

اننت ناگ: مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ اجے کمار مشرا نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران کئی تعمیراتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ وہیں، بعض تکمیل شدہ پروجیکٹس کا افتتاح بھی کیا۔ دورے کے اختتام سے قبل مرکزی وزیر مملکت نے ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، پہلگام میں منعقدہ ایک تقریب کی صدارت بھی کی۔ MoS Ajay Kumar Concludes Two Day Kashmir Visit

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول پہلگام میں تقریب کے دوران طلبہ نے مختلف رنگا رنگ اور ثقافتی پروگرام پیش کیے۔ MoS Ajay Kumar visits Pahalgam اس موقع پر مہمان خصوصی نے کبڈی کھلاڑیوں، جی ایچ ایس پہلگام اور جی ایچ ایس بٹکوٹ کی ٹگ آف وار ٹیموں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ ایم او ایس نے مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور طلبا کے کھیل کے جذبے کی سراہنا بھی کی۔

مشرا نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران جی ایچ ایس کھرم، جی جی ایچ ایس سلر، جی بی ایچ ایس سلر، جی ایچ ایس کٹسو، جی ایچ ایس ہیتگام، جی ایم ایس ویرسرن، جی ایم ایس موویرا اور جی جی ایم ایس کلر سمیت مختلف سرکاری اسکولوں میں کمپیوٹر اور کھیلوں کے کٹس بھی تقسیم کیے۔ MoS Distributes Sports Kits in Anantnagکل 140 اسکولوں کو کمپیوٹر فراہم کیے گئے جبکہ جی ایچ ایس ہلر، جی ایم ایس پنجات، جی جی ایچ ایس پہلگام سمیت دیگر اسکولوں کے طلباء کو کھیل کٹس فراہم کیے گئے۔

اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ ’’وادی کشمیر کو قدرت نے بے مثال خوبصورتی سے نوازا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حکومت یہاں کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔ MoS on Kashmir Tourismانہوں نے کہا کہ طلباء کے جوش و جذبے اور ہنر کو دیکھ کر انہیں یقین ہے کہ جموں و کشمیر UT کے نوجوان عالمی سطح کے مقابلوں میں شرکت کی اہلیت رکھتے ہیں اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ انہیں عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے کے لیے مواقع فراہم کیے جائیں۔

مشرا نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں نہ صرف علم و تحقیق بلکہ نوجوانوں کو کھیلوں میں مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے تاکہ کھلاڑی عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔‘‘ MoS Ajay Kumar South Kashmir Visitانہوں نے طلباء کو لگن کے ساتھ محنت کرنے کی تلقین کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے لیے بہترین مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایم او ایس نے ڈی پی او اننت ناگ اور ایس ڈی ایم پہلگام کو جی ایچ ایس ایس بٹکوٹ اور جی ایچ ایس ایس پہلگام میں علیحدہ بیت الخلاء کمپلیکس بنائے جانے کی بھی تلقین کی۔ مشرا نے بجبہاڑہ میں سلاٹر ہاؤس اور ٹاؤن ہال کم میونسپلٹی آفس کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ ریاستی CAPEX FC گرانٹس کے تحت 5.5 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے پروجیکٹ 18 ماہ میں مکمل ہوں گے۔ انہوں نے آر ڈی ڈی اننت ناگ کی طرف سے مکمل کیے گئے کچھ پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا جن میں وردبل گجراں بٹ کوٹ میں فٹ برج اور بٹ کوٹ میں ایک کمیونٹی سینیٹر کمپلیکس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مرکزی وزیر نے ضلع کٹھوعہ کا دورہ کیا

قبل ازیں، MoS نے پی ایم ڈی پی رورل کے تحت 3.9 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ 33/11 KV 6.3 میگاواٹ بٹکوٹ ریسیونگ اسٹیشن کا افتتاح کیا جس سے 9 گاؤں کے 2000 سے زیادہ گھرانوں کو برقی رو فراہم کی جائے گی۔ مشرا نے پہلگام میں آیوش ہیلتھ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طبی عملے کی محنت کی تعریف کی اور مرکز کی جانب سے ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔

بعد ازاں، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ضلع میں اسکولوں کے کام کاج سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے MoS سے ملاقات کی۔ انہوں نے کچھ اسکولوں کی شکایات کے بارے میں ایم او ایس کو آگاہ کیا۔ ایم او ایس نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل پر متعلقہ حکام کے ساتھ تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.