پہلگام: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لون پورہ چھین گام عشمقام علاقے میں ہفتہ کی شام شاہ کول نہر میں ایک 8 سالہ بچی ڈوب کر ہلاک ہوگئی۔Minor Girl Drowned In Anantnag
اطلاعات کے مطابق فیاض احمد شاہ کی 8 سالہ بیٹی آسیہ جان شاہ کول نہر عشمقام میں ڈوب گئی۔ خبر پھیلتے ہی علاقے کے مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر پی ایچ سی عشمقام لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے سب ضلع ہسپتال سیر منتقل کیا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں:
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک طبی اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قانونی لوازمات کے بعد لاش کو اہل خانہ کے سپرد کیا۔