ETV Bharat / state

Kashmiri Youtube Sensation Aayan Sajad ملیے گیارہ سالہ کشمیری گلوکار آیان سجاد سے

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ آیان سجاد نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ آیان سجاد کا گایا ہوا گانا حال ہی میں یوٹیوب پر رہلیز ہوا۔ اس گانے کو انٹرنیٹ پر خوب پسند کیا گیا اور آیان کی پُرکشش آواز نے جموں و کشمیر میں ہر کسی کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔ Kashmiri Yotube Sensation Aayan Sajad

Meet  11 year-old singer Ayaan Sajad from Kashmir who became Internet sensation
ملیے گیارہ سالہ کشمیری گلوکار آیان سجاد سے
author img

By

Published : Oct 19, 2022, 6:02 PM IST

Updated : Oct 19, 2022, 7:15 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ آیان سجاد نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ آیان سجاد کا گایا ہوا گانا حال ہی میں یوٹیوب پر رہلیز ہوا۔ اس گانے کو انٹرنیٹ پر خوب پسند کیا گیا اور آیان کی پُرکشش آواز نے جموں و کشمیر میں ہر کسی کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔ساتویں جماعت کے طالب علم آیان سجاد نے اپنے سفر کا آغاز فیملی فنکشن سے کیا۔جس کے بعد دھیرے دھیرے آیان چھوٹے چھوٹے فنکشنز اور شادیوں میں گانا گانے لگے ۔ Kashmiri Yotube Sensation Aayan Sajad

ملیے گیارہ سالہ کشمیری گلوکار آیان سجاد سے

کہتے ہیں کہ جب انسان کچھ کرنے کی ٹھان لیتا ہے تو راستہ کی آزمائش میں کوئی نہ کوئی فرشتہ مدد کے لیے آتا ہے۔آیان کی ملاقات ایک مقامی ریڈیو جوکی آر جے عمر سے ہوئی جس نے ایان کی سریلی آواز سن کو انہیں ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جہاں لوگوں کو ایان کی صلاحیتوں کے بارے میں معلوم ہوا۔آیان کا کہنا ہے کہ گھر والوں نے انہیں بہت سپورٹ کیا اور انہیں گلوکاری میں کیریئر بنانے کے لیے کہا تھا لیکن وہ تعلیمی اور گلوکاری میں توازن رکھنا چاہتے ہیں۔

گانے کی کامیابی کے بارے میں ایان کہتے ہیں کہ گانے کے پیچھے پوری ٹیم اور ان کی سولو پرفارمنس نے اہم کردار ادا کیا۔ اس گانے کے منصوبے کی تیاری اور منصوبہ بندی میں انہیں تقریباً ایک سال لگا ہے اور انہیں لوگوں سے اس طرح کے ردعمل کی توقع کبھی نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: لڈی شاہ کی روایت توڑنے والی دوشیزہ۔۔۔

مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آیان کہتے کہ پائپ لائن میں کچھ منصوبے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مواد کو بہتر بنانا ہوگا جس سے یہاں کے لوگ ہمارے گانوں کو خوب پسند کریں گے۔

بتادیں 5 منٹ 8 سیکنڈ کا کشمیری گانا "بے درد دادی چانے" کو آر جے عمر نے پروڈوس کیا اور اس گانے کو ایان سجاد اور نجمس ثاقب نے گایا۔ اس گانے کی ریلیکس 17ویں صدی کے کشمیری صوفی شاعر شمس فقیر کے ہے۔

Last Updated : Oct 19, 2022, 7:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.