ETV Bharat / state

Ananta Chaturdashi 2023 کشمیری پنڈتوں نے اننت بھگوان کا جنم دن منایا - اننت بھگوان کا جنم دن

ہر سال کشمیری پنڈتوں کی ایک خاصی تعداد اننت چتردشی کے دن بھگوان اننت کی پوجا کرتے ہیں اور ہون میں حصہ لیتے ہیں۔

kashmiri-pandits-celebrate-birthday-of-anant-bhagwan-in-anatnag
کشمیری پنڈتوں نے اننت بھگوان کا جنم دن منایا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 3:40 PM IST

Updated : Sep 29, 2023, 4:05 PM IST

کشمیری پنڈتوں نے اننت بھگوان کا جنم دن منایا

اننت ناگ: اننت چتر دشی کے موقع پر اننت ناگ کے اندر ناگ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ملک کے مختلف حصوں میں مقیم کشمیری پنڈتوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بھگوان اننت کی پوجا کی گئی، جبکہ ایک ہون کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقعہ پر کشمیری پنڈت نے اننت بھگوان کی زندگی کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔ ہندو مذہب کے مطابق اننت بھگوان نے اننت ناگ کے اندر ناگ میں کئی سالوں تک پوچا کی اور انہوں نے ہندو مذہب کو عام کرنے کے لیے اپنے آپ کو وقف کیا۔انہوں نے اپنی زندگی میں امن و امان بھائی چارے کی پہلی کو ترجیح دی۔ بھگوان اننت کے دہانت کے بعد اننت ناگ ضلع کو بھگوان اننت کا نام دیا گیا۔ ضلع بھر میں چشموں کی کافی تعداد موجود ہونے کی وجہ سے ان کے نام سے ناگ جوڑ دیا گیا اور اننت ناگ نام سے ناگ جوڑا گیا اور ضلع کو اننت ناگ دیا گیا۔

اس موقع پر کشمیری پنڈتوں نے مقامی مسلمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سال 1989 سے پہلے بھی مقامی مسلمان پنڈتوں کے ہر تہوار کو کامیاب بنانے میں پیش پیش رہتے تھے اور آج اننت ناگ کے مسلمانوں نے پھر ایک بار ثابت کر دیا۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: Religious And Communal Harmony اننت ناگ کا اندر ناگ شیر باغ مذہبی ہم آہنگی کا اہم مقام

اس سے قبل اننت ناگ کے تاریخی مندر دیوی بل میں بھی مورتی استھاپن کیا گیا۔ عقیدت مندوں نے مقامی لوگوں کے تعاون کی بڑی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار نہ صرف مذہبی بلکہ بھائی چارے کے تناظر سے بھی کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2023, 4:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.