اننت ناگ سے گوپال پورہ جانے والی سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام کیا تو گیا ہے لیکن لوگوں کی الزام ہے کہ اس سڑک کی تعمیر میں بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔ وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے اکثر سڑکوں پر میگڈم بچھایا گیا تاہم اننت ناگ سے گوپال پورہ جانے والی رابطہ سڑک کو نظر انداز کیا گیا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اننت ناگ کے اکثر علاقوں کے سڑکوں پر میگڈم بچھایا گیا مگر کچھ ایسے علاقے ہیں جن کو نظر انداز کیا گیا، اننت ناگ کے ہائی گراؤنڈ سے گوپال پوره علاقہ تک جانے والی رابطہ سڑک پر اگرچہ عوامی مطالبات کے بعد میگڈم بچھانے کا کام شروع کیا گیا، میگڈم بچھانے میں کافی بے ضابطگیاں کی جارہی ہیں۔
- یہ بھی پڑھیں: سابق وزراء اعلیٰ نے سکیورٹی اہلکاروں کو کمیونٹی ہالز میں رکھنے پر انتظامیہ کی سخت تنقید کی
لوگوں کے مطابق سڑک کے کئی درمیانی حصوں پر میگڈم نہ بچھانے کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سڑک پر حادثات ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔