ETV Bharat / state

DDC Member Verinag Interview: ویری ناگ کے دوردراز علاقے ترقی سے کوسوں دور کیوں؟ - ویری ناگ سیاحتی مقام

ڈی ڈی سی ممبر پیر شہباز نے کہا کہ ان کا علاقہ ضلع صدر مقام اننت ناگ  سے تقریباً 50 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے سبب یہاں کے لوگ پسماندگی کا شکار ہیں، لیکن حکومتی طور بااختیار نہ ہونے کے سبب وہ اپنے علاقہ کے لوگوں کی صحیح طریقہ سے نمائندگی نہیں کر پا رہے ہیں۔ DDC Member Verinag on Developmental Works

interview with ddc member verinag peer shahbaz about developmental works in verinag
ڈی ڈی ممبر ڈورو ویری ناگ پیر شہباز سے خصوصی گفتگو
author img

By

Published : Aug 10, 2022, 8:58 PM IST

اننت ناگ: ای ٹی وی بھارت کے نمائندے میر اشفاق سے خصوصی بات کرتے ہوئے ڈورو ویری ناگ کے ضلع ترقیاتی کونسل ممبر پیر شہباز نے کہا کہ سرکار نے تھری ٹائر سسٹم نافذ تو کیا لیکن پنچایتی راج انسٹی ٹیوشن سے وابستہ افراد کو با اختیار بنانا صرف کاغذوں تک محدود ہے، جب کہ زمینی سطح پر وہ افسر شاہی کے شکار ہیں۔ Three Tier System in JK

ویری ناگ کے دوردراز علاقے ترقی کے دور میں دور کیوں؟

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی عمل آوری کے لیے ان کے ساتھ مشاورت نہیں کی جاتی ہے۔ سرکاری محکمے بلاواسطہ کاموں کو ہاتھ میں لیتے ہیں جب کہ انہیں یکسر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ان کے علاقوں میں ترقی نہیں ہو پا رہی ہے۔Peer Shahbaz DDC Member Interview

انہوں نے کہا کہ دراصل بی جے پی کا خواب تھا کہ وہ پنچایتی راج انسٹی ٹیوشن پر قابض ہوگی، لیکن جب ان کا وہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوا تو انہوں نے پنچایتی راج انسٹی ٹیوشن سے جڑے نمائندوں کو یکسر انداز کر دیا۔ DDC Members On Developmental Works

پیر شہباز نے کہا کہ ان کا علاقہ ضلع صدر مقام اننت ناگ سے تقریباً 50 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے سبب یہاں کے لوگ پسماندگی کا شکار ہیں، لیکن با اختیار نہ ہونے کے سبب وہ اپنے علاقہ کے لوگوں کی صحیح طریقہ سے نمائندگی نہیں کر پا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ ہمیشہ سیاست کا شکار ہوا ہے۔ یہاں کے لوگوں کو تعمیر و ترقی کے نام پر ہمیشہ دھوکا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

شہباز نے کہا کہ علاقہ قدرتی خوبصورتی سے بھرپور ہے، لیکن بد قسمتی سے اس علاقہ کو ابھی تک سیاحتی نقشہ پر نہیں لایا گیا، جس کی وجہ سے یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو دوسرے علاقوں میں جا کر روزگار کی تلاش میں جانا پڑتا ہے۔ وہیں بیشتر علاقے ایسے ہیں جو سڑک رابطہ بجلی پانی جیسی بنیادی سہولیات سے ابھی بھی محروم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.