اننت ناگ: انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے سکیورٹی جائزہ میٹنگ کے لیے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران، آئی جی پی نے ضلع کے پولیس افسران سے میٹنگ کی اور ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
-
IGP Kashmir visited Anantnag District & reviewed Security situation . Held a productive discussion with the Officers regarding crime prevention measures. The IGP directed officers to maintain constant vigilance to ensure safety and security of the District. pic.twitter.com/tNPic5JU4z
— Anantnag Police( اننت ناگ پولیس) (@AnantnagPolice) November 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">IGP Kashmir visited Anantnag District & reviewed Security situation . Held a productive discussion with the Officers regarding crime prevention measures. The IGP directed officers to maintain constant vigilance to ensure safety and security of the District. pic.twitter.com/tNPic5JU4z
— Anantnag Police( اننت ناگ پولیس) (@AnantnagPolice) November 23, 2023IGP Kashmir visited Anantnag District & reviewed Security situation . Held a productive discussion with the Officers regarding crime prevention measures. The IGP directed officers to maintain constant vigilance to ensure safety and security of the District. pic.twitter.com/tNPic5JU4z
— Anantnag Police( اننت ناگ پولیس) (@AnantnagPolice) November 23, 2023
میٹنگ میں آئی جی پی کشمیر کے علاوہ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بھٹ،ایس ایس پی اننت ناگ ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، و دیگر کئی پولیس افسران نے شرکت کی۔
آئی جی پی نے جرائم کی روک تھام اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ آئی جی پی کے دورے کا مقصد ضلع میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ کسی بھی ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
میٹنگ کے دوران آئی جی پی کشمیر نے کسی بھی ممکنہ سکیورٹی خطرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے مختلف سکیورٹی فورسز کے درمیان قریبی تال میل اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ضلع میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے فعال اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مزید پڑھیں:
تحقیقات کے بارے میں، آئی جی پی نے زیر التوا مقدمات کے فوری حل پر زور دیا۔ پولیس-عوامی تعلقات پر زور دیتے ہوئے،لوگوں میں بھروسہ پیدا کرنے اور پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لیے وضح پالیسی کی وکالت کی۔