ETV Bharat / state

'گپکار الائنس نے بی جے پی کو حیرت میں ڈال دیا ہے'

کانگریس کے سینیئر رہنما گلزار احمد وانی نے کہا کہ 'بی جے پی نہیں چاہتی تھی کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی انتخابات میں حصہ لیں'۔

کانگریس کے سینئر رہنما گلزار احمد وانی
کانگریس کے سینئر رہنما گلزار احمد وانی
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 5:43 PM IST

گلزار احمد وانی نے کہا کہ گرینڈ الائنس (عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ) نے بی جے پی کو حیرت میں ڈال دیا کیونکہ بی جے پی نہیں چاہتی تھی کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی سیاسی پارٹیاں انتخابات میں حصہ لیں۔

کانگریس کے سینئر رہنما گلزار احمد وانی

انہوں نے کہا کہ جموں صوبہ میں پی جے پی کو پروجیکٹ کیا گیا وہیں، 'اپنی پارٹی' کی صورت میں کشمیر میں اسے پروجیکٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔

گلزار نے کہا کہ اگر نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی متحدہ طور انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں تو جمہوریت میں اس طرح کا قدم ملک کی سالمیت اور جمہوریت کے لیے اچھے علامات ہیں۔

ڈی ڈی سی انتخابات: گپکار ڈیکلریشن سے بی جے پی خوف زدہ

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں رواں ماہ 28 تاریخ سے ڈی ڈی سی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ یہ انتخابات 8 مراحل میں منعقد ہونگے۔ پہلے مرحلے کے لیے 28 نومبر کو ووٹنگ ہوگی جبکہ آخری مرحلے کے لیے 19 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ 22 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی عمل میں لائی جائے گی۔

انتخابات کے پیش نظر مرکزی وزراء کی ایک کھیپ جموں و کشمیر میں پارٹی کے لیے مہم چلا رہی ہے۔ وہیں ان انتخابات میں 6 مقامی جماعتیں جن میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، عوامی نیشنل کانفرنس، سی پی آئی ایم شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.