ETV Bharat / state

جی ایم سی کا صحن کار پارکنگ میں تبدیل

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ جنوبی کشمیر کے ایک وسیع علاقہ سمیت خطہ چناب کے علاقوں کے مریضوں کی ضرورتوں کو بھی پورا کرتا ہے۔ اس کے سبب ہسپتال میں روزانہ کافی بھیڑ رہتی ہے۔

جی ایم سی کا صحن کار پارکنگ میں تبدیل
جی ایم سی کا صحن کار پارکنگ میں تبدیل
author img

By

Published : Aug 22, 2021, 1:53 PM IST

ضلع ہسپتال اننت ناگ میں ایسوسی ایٹ ہسپتال بنا کر اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں تبدیل کیا گیا۔ اسے جدید سہولیات سے لیس کیا گیا، لیکن انتظامیہ کی جانب سے جی ایم سی کی بیرونی جگہ پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

جی ایم سی کا صحن کار پارکنگ میں تبدیل

انتظامیہ کی غفلت کے سبب جی ایم سی کا بیشتر حصہ کار پارکنگ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

اس کے سبب مریضوں اور تیمارداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہسپتال کے احاطہ میں سینکڑوں گاڑیاں موجود رہنے سے چلنے پھرنے کی گنجائش کافی کم ہو گئی ہے۔

اس کے نتیجہ میں بیماروں کو ہسپتال میں داخل کرنے اور انہیں سرینگر ریفر کرنے کے دوران مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

پیدل چلنے والے افراد کے لئے بھی رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گاڑیاں پارک کرنے کے لئے یا تو کھلی چھوٹ دی گئی ہے یا ہسپتال احاطہ کو آمدنی کا ذریعہ بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:اننت ناگ: واٹر فلٹریشن پلانٹ شانگس انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

کیونکہ گاڑیاں پارک کرنے والے افراد سے باضابطہ طور پر ٹکٹ کاٹ کر پیسے وصول کیے جاتے ہیں۔

لوگوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر ہسپتال احاطہ کو خالی کر کے گاڑیوں کے لیے دوسری جگہ پارکنگ سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.