ETV Bharat / state

Hospital Canteen Sealed in Anantnag: جی ایم سی میڈیکل کالج اننت ناگ کی کینٹین سربمہر - کینٹین جی ایم سی اننت ناگ

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کی کینٹین کو آج محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی کی جانب سے سیل کر دیا گیا۔ محکمے کو کینٹین میں غیر معیاری کھانے پینے کے سامان اور صاف وصفائی نہ ہونے کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ FS Sealed Hosptal Canteen In GMC Anantnag

fs-sealed-hospital-canteen-in-anantnag
جی ایم سی میڈیکل کالج اننت ناگ کا کینٹین سربمہر
author img

By

Published : Apr 13, 2022, 10:10 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کی کینٹین کو آج محکمہ فوڈ کی جانب سے سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اے ڈی فوڈ ولی محمد کی نگرانی میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کی کینٹین پر چھاپہ مارا گیا اور کینٹین میں غیر معیاری کھانے پینے کا سامان اور کینٹین میں صاف وصفائی نہ ہونے کے بنا پر کینٹین کو سربمہر کر دیا گیا۔FS Sealed Hosptal Canteen In GMC Anantnag

جی ایم سی میڈیکل کالج اننت ناگ کا کینٹین سربمہر

اے ڈی فوڈ ولی محمد کے مطابق عوامی شکایات کے بنا پر مذکورہ کینٹین مالک کو کئی بار آگاہ کیا گیا،مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوا اور آج پولیس چوکی جنگلات منڈی کی شکایت پر محکمے نے کینٹین میں چھاپہ مارا اور کینٹین میں موجود غیر معیاری کھانے پینے کے سامان کو ضائع کیا گیا اور کینٹین کو سیل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

Maternity & Children Hospital Anantnag: زچہ بچہ ہسپتال اننت ناگ جلد ہی منتقل کیا جائے گا

وہیں عوامی حلقوں نے محکمے کی اس کاوش کی کافی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں اکثر منافع خوری بازاروں میں نظر آ رہی ہے۔ محکمہ سے مارکیٹ چیکنگ جاری رکھنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر اے ڈی فوڈ کے ہمراہ ڈی او جنگلات منڈی سب انسپکٹر غلام محمد بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.