ETV Bharat / state

Peerzada Saeed on JK Special Status جموں و کشمیر کو بھی ’تھوڑا بہت‘ خصوصی درجہ دیا جائے، پیرزادہ سعید

سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد 15 ستمبر کو ضلع اننت ناگ میں ایک ریلی سے کریں گے۔ اس حوالہ سے کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے علیحدہ ہوئے کارکنان و لیڈران، جنہوں نے آزاد کے ساتھ ہاتھ ملایا، نے اننت ناگ میں جائزہ میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا۔ Azad to Hold Rally in Anantnag on 15 Sep

جموں و کشمیر کو بھی شمال مشرقی ریاستوں کی طرح خصوصی درجہ دیا جائے

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 2:37 PM IST

Updated : Sep 10, 2022, 2:53 PM IST

اننت ناگ: سابق وزیر پیر زادہ محمد سعید نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کارکنان کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جہاں انہوں نے 15 ستمبر کو غلام نبی آزاد کی جانب سے ایک اجتماع سے خطاب کرنے کے حوالہ سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کانگریس سے علیحدہ اور غلام نبی آزاد کے ساتھ ہاتھ ملانے والے سینیئر سیاسی رہنما پیرزادہ سعید نے کہا کہ غلام نبی آزاد ضلع اننت ناگ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ Azad to Address Rally on 15 Sep

جموں و کشمیر کو بھی شمال مشرقی ریاستوں کی طرح خصوصی درجہ دیا جائے

پیرزادہ سعید نے پارٹی کارکنان کے ساتھ میٹنگ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’غلام نبی آزاد سمیت کانگریس اور دیگر جماعتوں سے علیحدہ ہوئے لیڈران کا موقف بالکل واضح ہے۔ عنقریب ہی پارٹی کا نام اور منشور منظر عام پر لایا جائے گا۔‘‘ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی، جو ابھی معرض وجود میں نہیں آئی، جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ، نوکریوں اور اراضی کے تحفظ کے لیے کام کرے گی۔Peerzada Saeed on JK Special Status

پیرزادہ نے مزید کہا کہ ’’جموں و کشمیر شمال مشرقی ریاستوں کی طرح پسماندہ ہے، اس لیے جو تحفظات اور خصوصی درجہ وہاں کے لوگوں کو دیا گیا ہے اُسی طرح جموں و کشمیر میں بھی نوکریوں اور اراضی کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔‘‘ پیرزادہ کے مطابق ’’جموں و کشمیر کو بھی شمال مشرقی ریاستوں کی طرح تھوڑا بہت خصوصی درجہ دیا جانا چاہیے۔‘‘ Former Congress Leader Peerzada Saeed on JK Special Status

Last Updated : Sep 10, 2022, 2:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.