ETV Bharat / state

خشک موسم کے سبب جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونما، محکمہ جنگلات متحرک - بٹکوٹ فارسٹ رینج

Forest Fire Kashmir بٹکوٹ فارسٹ رینج کے فارسٹر عابد حسین خان نے کہا کہ خشک موسم کے سبب ان دنوں جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں،لہذا محکمہ کے عملہ کو مزید چوکس کر دیا گیا ہے اور جنگلات کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

Etv Bharatfire-incidents-in-forest-compartment-sarbal
خشک موسم کے سبب جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونما،محکمہ جنگلات متحرک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 10:56 PM IST

خشک موسم کے سبب جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونما،محکمہ جنگلات متحرک

اننت ناگ: وادی میں مسلسل خشک موسم کی وجہ سے جہاں عام زندگی متاثر ہے،وہیں ہر طبقہ سے جڑے لوگ خاص کر کسان پریشان ہیں، کیونکہ موسم سرما کی برفباری جموں کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے،تاہم طویل وقت سے برف اور بارشیں نہ ہونے کے سبب یہاں کے جنگلات بھی محفوظ نہیں ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے جنوبی کشمیر خاص کر اننت ناگ کے مختلف جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے سبز سونا بھی سوکھے موسم کی بھینٹ چڑھ رہا ہے اور قومی سرمایہ کو بڑے پیمانے پر نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

پہلگام کے فارسٹ کمپارٹمنٹ 31 ایل سربل کے مقام پر جنگلات کے ایک حصہ میں اچانک آگ نمودار ہوئی، جس کے بعد محکمہ جنگلات متحرک ہوگیا،اور فوری طور پر محکمہ جنگلات اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس سمیت پولیس کی ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی۔ بٹکوٹ فارسٹ رینج کے فارسٹر عابد حسین خان اور فائر اینڈ ایمرجنسی پہلگام کے انچارج بشیر احمد ڈار کی قیادت میں پولیس کی مدد سے مشترکہ طور پر آگ کو بجھانے کی کارروائی شروع کی گئی اور کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

فارسٹر عابد حسین خان نے کہا کہ خشک موسم کے سبب اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ،لہذا محکمہ کے عملہ کو مزید چوکس کر دیا گیا ہے اور جنگلات کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ پولیس اور محکمہ جنگلات آپسی تال میل ہیں۔ آگ کی واردات کے فوراً بعد کاروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تاکہ جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ وہ انہیں اپنا تعاون فراہم کریں اور جنگلات کے نزدیک آگ جلانے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:

اسی طرح ، سلر، آوورہ،دھوتو،کھرم سرہامہ کے جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات کی خبریں موصول ہوئی ہیں،جہاں پر بھی کسی حد تک آگ کو قابو کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.