ETV Bharat / state

Darul Uloom Gutted in Fire Incident: آتشزدگی میں دارالعلوم کی عمارت خاکستر - آتشزدگی میں دارالعلوم کی عمارت خاکستر

جنوبی کشمیر کے ویری ناگ قصبے میں آتشزدگی Fire Incident in Verinag کے واقعے میں دارالعلوم اشاعت العلوم کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ عمارت کے تباہ ہونے سے مدرسے میں زیر تعلیم طلبہ بے آسرا ہوگئے ہیں۔۔ Darul Uloom Gutted in Fire Incident

Darul Uloom Gutted in Fire Incident
آتشزدگی کے واقعے میں دارالعلوم کی عمارت خاکستر
author img

By

Published : Jul 18, 2022, 6:58 PM IST

Updated : Jul 18, 2022, 7:22 PM IST

جموں و کشمیر کے ویری ناگ علاقے میں آتشزدگی کے واقعے میں دارالعلوم اشاعت العلوم کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ دراصل حالن علاقے میں قائم دارالعلوم اشاعت العلوم میں اچانک آگ نمودار ہوئی۔ مقامی لوگوں نے محکمہ فائر سروس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع کے لئے روانہ ہوئیں، تاہم ویری ناگ میں سڑک کے کنارے غیر ضروری پارکنگ کی وجہ سے فائر بریگیڈ گاڑی کچھ دیر کے لئے جام میں پھنس گئی اور جب گاڑی موقع پر پہنچی، تب تک بلڈنگ مکمّل طور پر خاکستر ہو چکی تھی۔Darul Uloom Gutted in Fire Incident

آتشزدگی کے واقعے میں دارالعلوم کی عمارت خاکستر

آگ کی اس واردات میں عمارت مکمل طور پر خاکستر ہو گئی ہے، جس کے باعث مدرسہ میں زیر تعلیم سینکڑوں بچے کھلے آسمان تلے آگئے ہیں۔ محکمہ فائر سروس کے انچارج کا کہنا ہے کہ ویری ناگ مارکیٹ میں غیر ضروری پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام رہتا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔Fire breaks out in Darul Uloom at Verinag

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: آتشزدگی میں دارالعلوم کی عمارت کو نقصان

واضح رہے کہ ویری ناگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کپرن ویری ناگ سڑک پر پارکنگ الاٹ کی ہے لیکن گاڑیاں اسٹینڈ کے بجائے سڑک پر دن بھر کھڑی رہتی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ رہتا ہے۔ وہیں پارکنگ کو میونسپل کمیٹی کی جانب سے بھی این او سی جاری کردیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے سڑک کے کنارے پارکنگ کے نام پر اتھارٹی پر سوالیہ نشان کھڑا کیا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اتھارٹی کے پاس بس اسٹینڈ موجود ہے تو سڑک پر گاڑیوں کو کیوں پارک کیا جاتا ہے؟۔Fire breaks out in Darul Uloom at Verinag

Last Updated : Jul 18, 2022, 7:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.