ETV Bharat / state

PDD Office Bijbehara Gutted: بجبہاڑہ میں محکمہ بجلی کا دفتر خاکستر - پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ دفتر میں لگی آگ

بجبہاڑہ کے ڈونی پورہ میں پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ دفتر میں لگی آگ کے سبب دفتر کا بیشتر ریکارڈ خاکستر ہو گیا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ Fire at Doni Pawa Bijbehara PDD Office

بجبہاڑہ میں محکمہ بجلی کا دفتر خاکستر
بجبہاڑہ میں محکمہ بجلی کا دفتر خاکستر
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 3:17 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بجبہاڑہ علاقے میں قائم ڈونی پورہ، سنگم پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ’’بیل سیکشن‘‘ میں منگل کی صبح اچانک آگ آگ کے شعلے بلند ہوئے جس نے فوری طور لکڑی سے بنی عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ کی ہولناک واردات رونما ہوئی، جبکہ آفس میں موجود تمام تر ریکاڈ آگ کی وجہ سے راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ Bijbehara PDD Office Gutted

بجبہاڑہ میں محکمہ بجلی کا دفتر خاکستر

مقامی باشندوں، محکمہ بجلی کے عملہ نے فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو مطلع کیا جنہوں نے فور طور موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ تاہم آگ کے شعلوں نے عمارت کے بیشتر حصہ کو اپنی زد میں لے لیا تھا، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ آتشزدگی میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے انچارج نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ جونہی انہیں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی وہ فوری طور پر ااگ بجھانے کے لئے موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ڈی آفس میں موجود گیس سلینڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں آگ کو جلد قابو کرنے میں انہیں مشکلات پیش آئیں۔

آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے تاہم اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: Fire In Jamia Masjid in Drass جامع مسجد دراس میں آتشزدگی، بڑے پیمانہ پر نقصان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.