ضلع اننت ناگ کے شیر باغ میں قائم زچہ بچہ ہسپتال کی دیوار تقریباً دو سال قبل منہدم ہو گئی تھی۔ دیوار گرنے کی وجہ سے آوارہ کتے بہ آسانی ہسپتال کے احاطہ میں داخل ہو جاتے تھے۔
ای ٹی وی بھارت کی خبرکا اثر، ہسپتال کی دیوار کا تعمیری کام شروع ہسپتال کے احاطہ میں موجود آوارہ کتے بیماروں سمیت تیمارداروں کے لیے اکثر پریشانی کا سبب بنتے تھے۔ چند روز قبل آوارہ کتوں نے تقریباً دس تیمارداروں کو کاٹ کر زخمی کر دیا تھا۔ وہیں، مذکورہ مقام پر ایک ڈمپنگ سائٹ بھی بنائی گئی تھی۔ جس سے نہ صرف ہسپتال کی آب و ہوا خراب ہو رہی تھی بلکہ ڈمپنگ سائٹ کی موجودگی سے ہسپتال کا احاطہ آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن چکا تھا۔مزید پڑھیں: نوشہرہ میں پینے کے پانی کی قلت
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ' ان کی وجہ سے ان مسائل کا ازالہ ممکن ہو سکا۔