ETV Bharat / state

Drug Addiction Among Youthنوجوانوں میں نشہ کا بڑھتا رحجان - کشمیر منشیات کا بڑھتا رجحان

پوست اور بھنگ کی کاشت کے خلاف انتظامیہ خصوصاً پولیس کی کارروائی، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون اور آگاہی مہم کے باوجود منشیات کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ Drug Addiction among Kashmiri Youth

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 3, 2022, 3:06 PM IST

اننت ناگ: وادی کشمیر کے طول و ارض میں مُنشِّیات کا بڑھتا رجحان تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ منشیات کی لت میں اکثر و بیشتر نوجوان مبتلا ہو رہے ہیں۔ منشیات کی لت میں مبتلا ہونے سے نہ صرف نشہ کرنے والا شخص بلکہ پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ حکومتی سطح پر منشایت کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ منشیات کے رجحان پر قابو پانے کے لیے ہر ایک شخص کو اپنا تعاون پیش کرنے کی ضرورت ہے۔Drug Addiction in Kashmir

نشہ کی اور بڑھتا نوجوانوں میں رحجان

نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ سرکاری و نجی اداروں، فلاحی و مذہبی انجمنوں کی جانب سے ریلیوں، انجمنوں اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ انتظامیہ خصوصاً پولیس کی جانب سے پوست اور بھنگ کی کاشت کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔ Kashmir Drug Menace

پوست اور بھنگ کی کاشت کے خلاف انتظامیہ خصوصاً پولیس کی کارروائی، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون اور آگاہی مہم کے باوجود منشیات کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ نوجوان براؤن شوگر سمیت دیگر مہنگی منشیات کے ساتھ ساتھ سڑکوں کے کنارے اُگ آئی خود رو بھنگ سے چرس تیار کرکے اسکا استعمال کرتے ہیں، ایسے مناظر جنوبی کشمیر میں سڑکوں اور ندی، نالوں کے کنارے بآسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔ Drug Menace in kashmir

مزید پڑھیں: Narco Terrorism Rises in JK: کشمیر میں منشیات کے کاروبار میں اضافہ کیوں؟

ماہرین کا ماننا ہے کہ سیمنارز اور سمپوزیم کے ساتھ ساتھ سماج کے ہر ایک شخص کو منشیات کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.