اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے نوجوانوں نے کھیل کی دنیا میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا ہے۔ ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے کے نوجوانوں نے خاص طور پر کرکٹ کے میدان میں قابل رشک کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
مشہور کرکٹر پرویز رسول نے آئی پی ایل اور انڈین کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے بعد یوں تو وادی کشمیر کے نوجوانوں میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو لے کر اچھی خاصی دلچسپی دکھائی ہے۔
وہیں اگر بات کی جائے قصبہ بجبہاڑہ کے تکیہ مقصود شاہ نام کے علاقہ کی، مذکورہ علاقہ میں صدیوں سے ایک کرکٹ گراونڈ قائم ہے، جس میں نہ صرف مقامی نوجوان بلکہ آس پاس کے دیگر علاقوں کے لڑکے مذکورہ میدان میں کھیل کود کی سرگرمیوں کے لئے آتے ہیں، لیکن نوجوانوں کی شکایت ہے کہ اس گراونڈ کو انتظامیہ کی جانب سے ہمیشہ نظر انداز کیا گیا Takya Maqsood Shah Cricket Ground Bijbehara Anantnag۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائدے نے جب یہ مسلہ محکمہ دیہی ترقی کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر طلعت پرویز سے بات کی تو انہوں نے کیمرے کے سامنے آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقے کے نوجوان بی ڈی آفس میں عرضی ارسال کریں، اس کے بعد ہی محکمے کی جانب سے کوئی خاطرخواہ قدم اٹھایا جائے گا۔