ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Arrangements in Pahalgam: پہلگام میں سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلہ میں تیاریاں زوروں پر جاری

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے جمعہ کے روز چندن واڑی علاقے کا خصوصی دورہ کیا۔ موصوف نے امرناتھ یاترا کے سلسلے میں چندن واڑی کے راستے میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ سالانہ امرناتھ یاترا 30 جون سے شروع ہوگی اور 11 اگست کو اختتام پزیر ہوگی۔

dc-anantnag-held-arrangements-for-amarnath-yatra-in-pahalgam
پہلگام میں سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلہ میں تیاریاں زوروں پر جاری
author img

By

Published : May 27, 2022, 10:50 PM IST

پیلگام: امرناتھ یاترا 2022 کو خوش اسلوبی اور پُرامن طریقہ سے انجام دینے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں زوروں پر جاری ہیں۔ یاتریوں کو ہر ضروری سہولیات بہم پہنچانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں، خاص کر محکمہ صحت، رضاکار تنظیموں، پہلگام ڈیولاپمنٹ اتھارٹی، میونسپل کمیٹی و دیگر محکموں کو متحرک کیا گیا ہے اور یاترا کے لیے قبل از وقت تمام تر تیاریوں کو مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ وہیں نجی کاروباری اداروں، گھوڑے بانوں، مزدوروں ،ٹیکسی ایسوسی ایشن، پٹھو اور ڈانڈے والوں کو مقرہ وقت کے اندر قانونی اور ضروری لوازمات مکمل کرنے کو کہا گیا ہے۔

پہلگام میں سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلہ میں تیاریاں زوروں پر جاری
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا تمام تیاریوں کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر پیوش سنگلا نے جمعہ کے روز چندن واڑی علاقے کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے یاترا کے سلسلہ میں چندن واڑی کے راستے میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے لنگر قائم کرنے کے مقامات، بیت الخلا کی سہولیات کی دستیابی، دکانوں کے لیے جگہ کی الاٹمنٹ، یاتریوں کے لیے قیام گاہوں و دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آگ سے بچنے کے لیے منصوبہ بند طریقہ کار کو اپنانے پر زور دیا۔ ڈاکٹر سنگلا نے چندن واڑی پہلگام سڑک پر جاری میکاڈامئزیشن کا جائزہ لیا اور چندن واڑی میں قائم بیس کیمپ ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مارٹنڈ ندی پُل اور سربل پُل پر جاری تعمیرات کام کا بھی جائزہ لیا۔ ایگزیکٹیو انجینئر قاضی جاوید نے ڈی سی کو بتایا کہ دونوں پُلوں پر کام طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے اور جون کے وسط تک انہیں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ڈی سی نے تلاشی مقامات ( فریسنگ پوائنٹ) اور پہلگام کے مرکزی بازار میں تعمیر کیے جانے والے کئی بیت الخلا کا جائزہ لیا۔ وہیں پٹرول پمپس پر درکار سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔
پہلگام میں اضافی ہیلی پیڈ پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے متعلقہ ایجنسی سے جانکاری حاصل کی۔ انہیں بتایا گیا کہ ٹائم لائن کے مطابق ہیلی پیڈس پر کام ہو رہا ہے اور جلد ہی اضافی ہیلی پیڈ بھی تیار ہو جائیں گے۔ان کے ہمراہ متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کے افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.