ETV Bharat / state

کوکرناگ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان - پی ایم جی ایس وائی

کوکرناگ کے پہاڑی علاقہ چری کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔ تاہم حکام کے مطابق اگلے ماہ میں سڑک کی تعمیر و مرمت کے علاوہ باندھ اور ڈرینیج کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔

کوکرناگ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 7:21 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کوکرناگ کے دور دراز پہاڑی علاقہ چری میں رابطہ سڑک کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ رابطہ سڑک گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے جس کے سبب کثیر آبادی کو عبور و مرور میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کوکرناگ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

مقامی لوگوں کے مطابق ’’سڑک پر گہرے گڑھوں کے باعث ٹرانسپورٹرز بھی گاڑیاں چلانے سے گریز کر رہے ہیں۔‘‘

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا اسکیم کے تحت علاقے میں رابطہ سڑک تقریباً 2013 میں تعمیر کی گئی تھی جبکہ گزشتہ آٹھ برسوں میں رابطہ سڑک کے کناروں پر نہ تو باندھ بنائے گئے اور نہ ہی ڈرینیج کا انتظام کیا گیا جس کے نتیجے میں رابطہ سڑک پر بارش اور برف کا پانی جمع ہونے سے سڑک انتہائی خستہ ہو گئی۔

لوگوں کے مطابق سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے جن میں جمع گندہ پانی راہگیروں اور مقامی باشندوں کے لیے باعث عذاب بن چکا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث ایمرجنسی کے دوران لوگوں کو کئی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے، انہوں نے کہا: ’’رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے سبب بیماروں خصوصا حاملہ خواتین کو ہسپتال لے جانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے پی ایم جی ایس وائی کے اسسٹنٹ انجینئر سے اس مسئلہ پر بات کی تو انہوں نے کہا کہ چری علاقے کی سڑک کی مرمت کے لیے تقریباً 99 لاکھ روپئے واگزار ہوئے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلے ماہ کے آخر میں چری سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سڑک پر پہلے ڈرینیج اور باندھ بنائے جائیں گے اس کے بعد ہی سڑک کو میکڈمائز کیا جائے گا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.