ETV Bharat / state

Burglars Decamp with Cash and Jewellery: اننت ناگ میں چوری کے بڑھتے واقعات سے لوگ پریشان - شادی کے لیے سونا اور نقدی جمع رکھا تھا

ضلع اننت ناگ کے بیشتر علاقوں میں گذشتہ کئی ہفتوں سے چوری کے معاملات سامنے آرہے ہیں۔ آئے دن کسی نہ کسی علاقہ سے نقب زنی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ جمعہ کے روز اسی طرح کا اور ایک واقعہ سامنے آیا جس میں چوروں نے تقریباً 20 لاکھ روپے کی مالیت کے زیورات پر اپنا ہاتھ صاف کیا۔ Burglars Decamp with Cash and Jewellery worth 20 lakh In Anantnag

Burglars Decamp with Cash and Jewellery worth 20 lakh In Anantnag
اننت ناگ میں چوری کے بڑھتے واقعات سے لوگ پریشان
author img

By

Published : Jun 10, 2022, 5:59 PM IST

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے واگہامہ علاقہ میں چوروں نے نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری کر لیے۔ گزشتہ رات چور ضلع اننت ناگ کے واگہامہ علاقہ میں محمد امین ٹھاکر کے گھر میں داخل ہوئے اور ایک پیٹی (ٹرنک) اٹھا کر لے گئے، جس میں نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کا سونا تھا۔ دراصل چوروں نے بارش کے شور کا فائدہ اٹھایا، وہ اسٹور روم کی کھڑکی کی کنڈی توڑی اور اندر داخل ہو گئے۔ صبح سویرے محلہ کے باہر خالی ٹرنک برآمد کیا گیا جسے چوروں نے سونا اور نقد نکال کر پھینک دیا تھا۔

اننت ناگ میں چوری کے بڑھتے واقعات سے لوگ پریشان

گھر کے مالک محمد امین کا کہنا ہے کہ چور تقریبا 20 لاکھ روپے کی مالیت اڑا کر لے گئے۔ امین نے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی اور بیٹے کی شادی کے لیے سونا اور نقدی جمع رکھا تھا، تاہم چوروں نے ان کے پورے خاندان کو مشکلات میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں یہ پہلی واردات نہیں ہے اس طرح کے واقعات آئے روز یہاں ہوتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں منشیات کے عادی نوجوان سرگرم ہیں، منشیات کے حصول کے لیے وہ نوجوان اب جرائم پیشہ بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

'CRPF trooper injured in 'accidental fire: اننت ناگ میں مس فائر سے سی آر پی ایف اہلکار زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.